خالق اپنے بندوں پر رحیم و کریم ہے، تو پھر وہ ہم جنس پرست شخص کے رجحانات کو قبول کیوں نہیں کرتا؟
- محاور التعريف بالإسلام
- الشبهات والاعتراضات
- مصدر الإجابة
- قسم المسلمين
- الباب / الفصل
- (قسم المسلمين)
السؤال
خالق اپنے بندوں پر رحیم و کریم ہے، تو پھر وہ ہم جنس پرست شخص کے رجحانات کو قبول کیوں نہیں کرتا؟
الجواب
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"اور لوط (کو بھی یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم ایسی بے حیائی کرتے ہو، جو تم سے پہلے جہان والوں میں سے کسی نے نہیں کی؟
تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو، بلکہ تم تو حد ہی سے گزر گئے ہو۔
اور ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا، بجز اس کے کہ آپس میں کہنے لگے کہ ان لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو۔ یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں۔"
(الأعراف : 54)۔
یہ آیت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہم جنس پرستی موروثی نہیں ہے اور نہ ہی یہ انسان کے جینیاتی کوڈ کی اصل ساخت کا حصہ ہے؛ کیونکہ قومِ لوط وہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے اس قسم کی بے حیائی کی شروعات کی۔ یہ بات سب سے وسیع سائنسی تحقیق سے بھی مطابقت رکھتی ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہم جنس پرستی کا جینیات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہم چور کے چوری کرنے کے رجحان کو تسلیم اور اس کا احترام کرتے ہیں؟ تو یہ بھی تو ایک رجحان ہی ہے، لیکن دونوں صورتوں میں یہ ایک غیر فطری رجحان ہے۔ یہ انسانی فطرت سے بغاوت اور انسانی طبیعت پر حملہ ہے، جس کی اصلاح کی جانی چاہیے۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمایا، اس کی سیدھے راستے کی طرف رہنمائی فرمائی اور اسے خیر کے راستے اور شر کے راستے کے میں سے کسی ایک کو چننے کی آزادی عطا کی۔
ہم نے دکھا دیے اس کو دونوں راستے۔‘‘
[البلد : 8-10]۔
اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ جو معاشرے ہم جنس پرستی کو حرام قرار دیتے ہیں، ان میں یہ شذوذ شاذ و نادر ہی ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے برخلاف جو ماحول اس رویے کو مباح قرار دیتا اور اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اس میں ہم جنس پرستوں کی شرح بڑھ جاتی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انسان میں شذوذ کے امکان کا تعین کرنے والی چیز دراصل اس کے ارد گرد کا ماحول اور تعلیمات ہیں۔
انسان کی شناخت ہر لمحہ سیٹلائٹ چینلز دیکھنے، ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے یا کسی مثلا فٹ بال ٹیم کے لیے اس کے تعصب کے مطابق بدلتی رہتی ہے۔ چنانچہ عالمگیریت (گلوبلائزیشن) نے اسے ایک پیچیدہ انسان بنا دیا ہے۔ اب خائن ایک 'نظریہ کا حامل' بن چکا ہے اور ہم جنس پرست ایک 'فطری رویے والا' قرار پا چکا ہے، بلکہ اسے عوامی مباحثوں میں حصہ لینے کا قانونی حق بھی حاصل ہو گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہمیں اس کی حمایت کرنی چاہیے اور اس کے ساتھ صلح کرنی چاہیے۔ اب غلبہ اسی کا ہے جس کے پاس ٹیکنالوجی ہے؛ چنانچہ اگر ہم جنس پرست ہی وہ فریق ہے جس کے پاس طاقت کے اسباب ہیں، تو وہ دوسرے فریق پر اپنے نظریات مسلط کر دے گا، جس کے نتیجے میں انسان کا اپنے نفس، اپنے معاشرے اور اپنے خالق کے ساتھ رشتہ بگڑ کر رہ جائے گا۔ انفرادیت پسندی (Individualism) کا براہِ راست ہم جنس پرستی سے جڑ جانے کے باعث، وہ انسانی فطرت جس سے نسلِ انسانی کا تعلق ہے، بالکل غائب ہو گئی اور ایک مربوط خاندان کے تصورات کا زوال ہو گیا۔ اب مغرب نے اس انفرادیت پسندی سے چھٹکارا پانے کے لیے حل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے، کیونکہ اس تصور پر قائم رہنے سے وہ فوائد اور کامیابیاں ضائع ہو جائیں گی جو جدید انسان نے حاصل کی ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے اس نے خاندان کا تصور کھو دیا ہے۔ نتیجتاً، مغرب آج تک معاشرے میں آبادی میں کمی کے مسئلے سے دوچار ہے، جس نے مجبوراً تارکینِ وطن (مهاجرین) کو راغب کرنے کے لیے دروازے کھولنے کی راہ ہموار کی ہے۔ پس اللہ پر ایمان لانا، کائنات کے ان قوانین کا احترام کرنا جو اس نے ہمارے لیے بنائے ہیں اور اس کے احکامات و نواہی پر عمل کرنا ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی و خوش حالی کا واحد راستہ ہے۔
المصدر
ملاحظات
--