Skip to content

کیا اسلام تلوار کے زور پر پھیلا ہے؟ اگر ایسا ہی ہے، تو اسے امن و سلامتی کی دعوت دینے والا دین کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟

مصدر الإجابة
قسم الإسلام
الباب / الفصل
(قسم الإسلام)

السؤال

کیا اسلام تلوار کے زور پر پھیلا ہے؟ اگر ایسا ہی ہے، تو اسے امن و سلامتی کی دعوت دینے والا دین کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟

الجواب

سوال : کیا اسلام تلوار سے پھیلا ہے؟

ج- اسلام بنیادی طور پر دعوت الی اللہ کے ذریعے پھیلا اور اسلامی دعوت کی راہ میں حائل ہونے یا اس سے جنگ کرنے والوں کے خلاف ہتھیار اٹھا کر اس دعوت کو مضبوطی دی گئی۔ چنانچہ نبی ﷺ نے تیرہ سال تک مکہ میں اسلام کی دعوت دی، پھر قتال کا حکم دیے جانے سے قبل مدینہ بھی دعوت کے ذریعے فتح ہو گیا۔ صحابۂ کرام اور مسلمان روئے زمین پر پھیل گئے، اللہ کی جانب دعوت دی اور جس نے انکار کیا اور جنگ کی، اس سے جہاد کیا۔ اسلام نے کسی کو دین قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

"دین کے بارے میں کوئی زبردستی نہیں ہے..."

جزیہ ان لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے جو اسلام میں داخل نہیں ہونا چاہتے اور یہ ایک معمولی رقم ہے جو اس طرح کے لوگوں کو اپنی حفاظت کے عوض میں دینی ہوتی ہے۔

اسلام نے جو کہ دین حنیف ہے، اہلِ ذمہ کو تحفظ فراہم کیا اور اسی کے زیرِ سایہ یہود و نصاریٰ کے مذاہب زندہ رہے، جب کہ اس سے قبل وہ ایک دوسرے پر ظلم و ستم اور ایک دوسرے کا قتل کرتے تھے۔ اسلام نے ان کے درمیان امن و امان، ہم آہنگی اور سلامتی قائم کر دی۔ بندوں پر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی ایک رحمت یہ بھی ہے کہ اس نے جہاد کو مشروع فرمایا، تاکہ دعوت پہنچ جائے اور اسلام کی حکمرانی قائم ہو۔ اس میں بہت سے لوگوں کی دنیوی و اخروی سعادت و نجات مضمر ہے۔ ویسے توفیق اللہ ہی عطا کرتا ہے۔ درود و سلام ہو ہمارے سردار حضرت محمد ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے تمام صحابہ پر۔

المصدر

قسم الإسلام

ملاحظات

--