وہ شخص کیا کرے جس نے اسلام قبول کر لیا ہو، لیکن اس کی بیوی نے اسلام قبول نہ کیا ہو؟
- محاور التعريف بالإسلام
- الشبهات والاعتراضات
- مصدر الإجابة
- قسم الإسلام
- الباب / الفصل
- (قسم الإسلام)
السؤال
وہ شخص کیا کرے جس نے اسلام قبول کر لیا ہو، لیکن اس کی بیوی نے اسلام قبول نہ کیا ہو؟
الجواب
اگر اس کی بیوی یہودی یا نصرانی ہو تو نکاح برقرار رکھنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
"ساری پاکیزه چیزیں آج تمہارے لیے حلال کر دی گئیں اور اہل کتاب کا ذبیحہ تمہارے لیے حلال ہے اور تمہارا ذبیحہ ان کے لئے حلال ہے۔ اور پاک دامن مسلمان عورتیں اور جو لوگ تم سے پہلے کتاب دیے گئے ہیں ان کی پاک دامن عورتیں بھی حلال ہیں، جب تم ان کے مہر ادا کر دو، اس طرح کہ تم ان سے باقاعده نکاح کر لو، یہ نہیں کہ اعلانیہ زنا کرو یا پوشیده بدکاری کرو۔ منکرینِ ایمان کے اعمال ضائع اور اکارت ہیں اور آخرت میں وه ہارنے والوں میں سے ہیں۔"
[سورہ مائدہ : 44]۔
لیکن اس کی کوشش رہے کہ اپنی بیوی کو اسلام کی دعوت دے اور اس کے لیے دعا کرتے رہے۔ شاید کہ اللہ اسے ہدایت نصیب فرمائے۔ اگر اس کی بیوی کتابیہ نہ ہو تو شوہر کے اسلام قبول کرنے سے نکاح فسخ ہو جاتا ہے۔ کچھ وقت کے لیے انتظار کیا جا سکتا ہے کہ شاید اللہ اسے اسلام کی ہدایت دے دے، لیکن مسلمان تو جانے تک اس سے جماع نہیں کر سکتا۔
المصدر
ملاحظات
--