دیگر ادیان اور اقلیتوں کے بارے میں اسلام کا کیا موقف ہے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- الشبهات والاعتراضات
- مصدر الإجابة
- قسم الأديان والفرق
- الباب / الفصل
- (قسم الأديان والفرق)
السؤال
دیگر ادیان اور اقلیتوں کے بارے میں اسلام کا کیا موقف ہے؟
الجواب
اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی وہ ذات ہے جس کی ملکیت میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے، آخرت میں بھی اسی کے لیے تعریف ہے اور تمام کام اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے سزاوار ہیں، جس کی ملکیت میں وه سب کچھ ہے، جو آسمانوں اور زمین میں ہے، آخرت میں بھی تعریف اسی کے لیے ہے۔ وه (بڑی) حکمتوں واﻻ اور سب کی خبر رکھنے والا ہے۔‘‘
جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے جو آسمان سے اترے اور جو چڑھ کر اس میں جائے وه سب سے باخبر ہے۔ اور وه مہربان نہایت بخشش واﻻ ہے۔‘‘
[سورہ سبأ : 28]،
اللہ ہی خالق، رازق اور کارساز ہے۔وہی معبود برحق اور عبادت کا مستحق ہے۔ اس کے علاوہ سب کچھ پروردہ اور مخلوق ہے۔ اسی نے فرائض مقرر کیے، شریعتیں وضع کیں، دین نازل کیا اور اپنے دین کو تمام ادیان پر غالب کر دیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
اسی نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا ہے کہ اسے اور تمام مذہبوں پر غالب کر دے، اگر چہ مشرک برا مانیں۔‘‘
[التوبۃ : 30]،
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’وہی ہے جس نےاپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے ہر دین پر غالب کر دے اور اللہ تعالیٰ کافی ہے گواہی دینے واﻻ۔‘‘
[سورۃ الفتح : 28]،
دین اس وقت تک خالص نہیں ہوتا جب تک وہ صرف اور صرف اللہ کے لیے نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت ﻻزم ہے۔ کیا پھر تم اس کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو؟‘‘
[سورہ نحل : 97]،
ایک اور مقام پر فرمایا ہے :
’’خبردار! اللہ تعالیٰ ہی کی خالص عبادت کرنی ہے۔‘‘
[سورہ زمر : 65]،
اللہ تعالیٰ نے بڑے ہی واضح انداز میں کہہ دیا ہے کہ اس کے نزدیک مقبول اور پسندیدہ دین صرف اسلام ہے۔ اس کا فرمان ہے :
’’بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔۔۔‘‘
[سورة آل عمران : 81]۔
اللہ تعالیٰ دین اسلام کے علاوہ کوئی اور دین پسند نہیں کرتا۔ اس کا فرمان ہے :
’’جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وه آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔‘‘
اللہ تعالی نے یہ فیصلہ صادر فرما دیا ہے کہ جو دینِ اسلام کے علاوہ کسی اور دین کو اپنائے گا، اس کی ساری تگ و دو سود اور اس کا انجام ہلاکت و عذابِ عظیم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمای ہے :
’’۔۔۔کہہ دیجیے کہ حقیقی زیاں کار وه ہیں جو اپنے آپ کو اور اپنے اہل کو قیامت کے دن نقصان میں ڈال دیں گے، یاد رکھو کہ کھلم کھلا نقصان یہی ہے۔‘‘
’’جس اللہ کی آسمانوں اور زمین کی ساری چيزیں ہیں۔ اور کافروں کے لیے تو سخت عذاب کی خرابی ہے۔
جو آخرت کے مقابلے میں دنیوی زندگی کو پسند رکھتے ہیں اور اللہ کی راه سے روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھ پن پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یہی لوگ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں۔‘‘
[سورۃ إبراهيم : 2-3]،
آپ نے دیکھا کہ حقیقی فرماں روا، رب العالمین، اللہ رب العزت کا فیصلہ ہے کہ اسلام کے علاوہ تمام ادیان باطل ہیں اور آخرت میں ان کے ماننے والوں کا ٹھکانہ جہنم ہے، جو ایک بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔
جہاں تک اقلیتوں اور دیگر مذاہب کو ماننے والوں کا تعلق ہے، تو اسلام میں ان کے حوالے سے حکم یہ ہے کہ جب تک وہ مسلمانوں سے برسرِ پیکار نہ ہوں، اہلِ اسلام پر واجب ہے کہ انھیں اسلام کی دعوت دیں اور ان کے ساتھ عدل و انصاف پر مبنی معاملہ کریں۔ مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ نیکی اور احسان کا برتاؤ کریں اور ان کے کمزوروں پر رحم کھائیں۔ اگر کوئی انسان مسلمان ہو اور اس کے والدین غیر مسلم ہوں، تو اس پر واجب ہے کہ وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک اور بھلائی سے پیش آئے اور معروف طریقے سے ان کے ساتھ تعلقات نبھائے۔ مجموعی طور پر ایک مسلمان پر لازم ہے کہ وہ سب کے ساتھ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرے۔ نہ کسی کو تکلیف پہنچائے، نہ کسی پر ظلم کرے اور نہ ہی ان کے حقوق کی ادائيگی میں کوئی کمی کرے۔
البتہ اگر غیر مسلم مسلم ملک میں ہو اور مسلمانوں کے درمیان برضا و رغبت رہ رہا ہو، تو اس پر عوامی نظام کی پابندی کرنا لازم ہے۔ اسلام اس کی جان، مال، عزت و آبرو، نسل اور اس آزادی کی حفاظت کرتا ہے جب تک کہ وہ اسلامی شعائر اور شرعی احکام سے متصادم نہ ہو۔
رہی بات اسلام اور مسلمانوں کی طرف ان باتوں کے منسوب کیے جانے کی کہ وہ غیر مسلموں پر ظلم کرتے ہیں، ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں، انھیں ان کے حقوق سے محروم رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ، تو یہ سب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سرگرمِ عمل ظالمانہ میڈیا کی زیادتی اور سرکشی ہے۔ جس شخص نے مسلمانوں کے درمیان زندگی گزاری اور ان کے دین کی عظمت، ان کی شریعت کی آسانی اور ان کے اخلاق کی بلندی کا مشاہدہ کیا، وہ بخوبی جانتا ہے کہ یہ متعصب اور گمراہ کن میڈیا کی کہی ہوئی یہ باتیں سراسر جھوٹ اور فریب ہیں۔ واللہ المستعان۔
المصدر
ملاحظات
--