Skip to content
الحِجر /

آیت ٤٥

١٥ : ٤٥

آیت ٤٥ of الحِجر (١٥ : ٤٥). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

الحِجر آیات ٩٩
سورت · الحِجر
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
١٥ : ٤٥

إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٍ

پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے.

Explanation & meanings · ١
  1. جہنم اور اہل جہنم کے بعد جنت اور اہل جنت کا تذکرہ کیا جا رہا ہے تاکہ جنت میں جانے کی ترغیب ہو۔ متقین سے مراد شرک سے بچنے والے موحدین ہیں اور بعض کے نزدیک وہ اہل ایمان جو معاصی سے بچتے رہے۔ جَنَّاتٍ سے مراد باغات اور عُیُونِ سے نہریں مراد ہیں۔ یہ باغات اور نہریں یا تو متقین کے لئے مشترکہ ہونگی، یا ہر ایک کے لئے الگ الگ باغات اور نہریں یا ایک ایک باغ اور نہر ہوگی۔