”دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں، میزان میں بڑے وزنی ہیں، رحمٰن کو بڑے محبوب ہیں
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
”دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں، میزان میں بڑے وزنی ہیں، رحمٰن کو بڑے محبوب ہیں۔ وہ دونوں کلمے ہيں : ”سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ“۔
«كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ، ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ، حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ: سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے دو ایسے جملے بتائے ہيں، جو انسان آسانی سے اور ہر حالت میں بول سکتا ہے، جن کا اجر میزان میں بڑا بھاری ہے اور ہمارا رحمت والا رب ان کو محبوب رکھتا ہے۔ یہ دو جملے ہيں : ”سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ“ کیوں کہ ان کے اندر اللہ کی عظمت اور اس کے کمال کو بیان کیا گیا ہے اور اللہ تبارک وتعالی کو سارے نقائص سے پاک بتایا گیا ہے۔
.....:
سب سے عظیم ذکر یہ ہے کہ اس میں اللہ کی پاکی اور اس کی تعریف دونوں ہوں۔
بندوں پر اللہ کی وسیع رحمت کا بیان کہ وہ تھوڑے سے عمل کا بدلہ بہت بڑا دیتا ہے۔
مزید (6)
صحیح بخاری (8/ 86) (6406).
صحیح مسلم (4/ 2072) (2694).
منحة العلام في شرح بلوغ المرام.
لعبد الله الفوزان (10/ 480).
فتح ذي الجلال والإكرام بشرح بلوغ المرام.
لابن عثيمين (6/ 519).
کتابوں میں مذکور
4 کتابیں- منتخب شدہ چیزیں عمل صالح کے ثواب کے لئے نفع بخش محل سےالمنتقى من المتجر الرابح في ثواب العمل الصالح’’دو کلمے زبان پر ہلکے پھلکے ہیں (لیکن) میزان میں انتہائی وزنی اور اللہ تعالی کو از حد محبوب ہیں (اور وہ یہ ہیں) (سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم) ’’پاک ہے اللہ اپنی تعریفوں سمیت، پاک ہے اللہ بہت عظمت والا"۔
- حِصن المسلم کتاب وسنت کے منتخب اذکارحصن المسلم«دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں، میزان میں بڑے وزنی ہیں اور رحمان کو بڑے محبوب ہیں:
مزید (2)
- الذكر والدعاء والعلاج بالرقي من الكتاب والسنة"كلمتان خفيفتان على اللسان، ثقيلتان في الميزان، حبيبتان إلى الرحمن: سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم"
- تحفة الأخيار تحفة الأخيار (ببيان جملة نافعة مما ورد في الكتاب والسنة من الأدعية والأذكار)«كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ، ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ، حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ» [16].