نص الموضوع
قطع رحمی، رشتے داروں کے ساتھ بدسلوکی یا ان کے حقوق کی ادائیگی سے پہلو تہی کرنا۔ یہ ان خسارہ پانے والوں کی صفت ہے جو اس رشتہ کو توڑتے ہیں جسے اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے۔ بلکہ یہ ایک جرم اور کبیرہ گناہ ہے اور ایسا جرم صرف وہی شخص کرتا ہے جس کا دل سخت ہوگیا ہو، جس کی مروت ختم ہوگئی ہو اور جس میں ذمہ داری کا احساس مٹ چکا ہو۔
ارحام سے مراد والد اور والدہ دونوں کی طرف کے رشتے دار ہیں۔ جب کہ قطع رحمی ان سے ترکِ تعلق کرنے، حسبِ استطاعت ان کی زیارت سے اعراض کرنے، ان کی خوشیوں میں شریک نہ ہونے اور ان کے غموں میں ان کی غم خواری نہ کرنے سے ہوتی ہے۔ اسی طرح قطع رحمی یہ بھی ہے کہ ایسی خصوصی عطیات اور نوازشات میں دوسروں کو ان پر ترجیح دی جائے، جن کے وہ دوسروں سے زیادہ حق دار ہیں۔
دلائل:
قطع رحمی کی حرمت کی بہت سی دلیلیں موجود ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کر دو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو۔
یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ کی پھٹکار ہے اور جن کی سماعت اور آنکھوں کی روشنی چھین لی ہے۔"
[محمد : 19]
ایک اور جگہ میں اللہ تعالی نے فرمایا:
"اور جو اللہ کے عہد کو اس کی مضبوطی کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جن چیزوں کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے انہیں توڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، ان کے لیے لعنتیں ہیں اور ان کے لیے برا گھر ہے۔"
[الرعد : 25]۔
"...اور جن چیزوں کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے انہیں توڑتے ہیں...۔"
یعنی: رشتہ توڑتے ہیں، جسے اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے [129]۔
[109] تفسیر الطبری (625/ 6)۔
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے اللہ کے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:
"رشتے ناتے کو توڑنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔" [4]
[3] صحیح مسلم، حدیث نمبر: 233۔
یعنی رشتہ توڑنے والا (جنت سے محروم رہے گا)۔
اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
”اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا، چنانچہ جب وہ اس سے فارغ ہوا تو رحم کھڑا ہو گیا اور اس نے رحمٰن کے حَقْو (تہبند باندھنے کی جگہ) کو پکڑ لیا۔ تو اللہ نے فرمایا : ٹھہرو۔ رحم نے عرض کیا: یہ قطع رحمی سے تیری پناہ مانگنے والے کا مقام ہے۔ اللہ نے فرمایا: کیا تو اس پر راضی نہیں کہ جو تجھے جوڑے میں اسے جوڑوں، اور جو تجھے کاٹے میں اسے کاٹ دوں؟ رحم نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے میرے رب! فرمایا: یہ تیرے لیے ہے۔“ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تم چاہو تو پڑھو: {فَهَلۡ عَسَيۡتُمۡ إِن تَوَلَّيۡتُمۡ أَن تُفۡسِدُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَتُقَطِّعُوٓاْ أَرۡحَامَكُمۡ} (اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کر دو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو۔)
[1] صحیح بخاری، حدیث نمبر: 2766، صحیح مسلم، حدیث نمبر: 89۔
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’رحم عرش سے لٹکی ہوئی ہے اور کہتی ہے: جو مجھے ملائے، اللہ اسے ملائے اور جو مجھے کاٹے، اسے اللہ تعالیٰ کاٹے۔‘‘ [132]
نقصانات:
اس کبیرہ گناہ کے کچھ نقصانات اور سزائيں یہ ہیں:
- قرآن کریم میں قطع رحمی کرنے والے کی لعنت آئی ہے، جیسا کہ سابقہ آیتوں میں مذکور ہے۔
- اللہ تعالیٰ نے فاسق اور خاسر لوگوں کی ایک صفت یہ بھی بتائی ہے کہ وہ ان تعلقات کو توڑتے ہیں جنہیں اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
"جو لوگ اللہ تعالیٰ کے مضبوط عہد کو توڑ دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے، انہیں کاٹتے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔"
[البقرۃ: 264]۔
- قطع رحمی کرنے والے کو اس کی سزا دنیا میں جلد دے دی جاتی ہے اور آخرت میں جو سزا اس کے لیے ذخیرہ کی گئی ہے وہ اس کے علاوہ ہے۔ چنانچہ ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"ظلم وزیادتی اور قطع رحمی سے بڑھ کر کوئی گناہ اس لائق نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کے مرتکب کو دنیا میں جلد سزا دے، ساتھ ہی اس کے لئے اخروی سزا بھی ذخیرہ رکھے۔" [133]
[37] سنن ابو داود، حدیث نمبر : 4607۔
- قطع رحمی کی ایک عظیم ترین سزا یہ ہے کہ ایسا کرنے والا جنت سے محروم رہے گا۔ چنانچہ جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
- رشتہ ناطہ کاٹنے والے کا کوئی عمل بلند نہیں کیا جاتا اور نہ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے۔ چنانچہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا:
"بے شک بنی آدم کے اعمال ہر جمعرات کی شام اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں، لیکن رشتہ توڑنے والے کا کوئی عمل قبول نہیں کیا جاتا۔" [135]۔
[19] مسند احمد، حدیث نمبر : 17634۔
اس سے بچنے کے راستے:
اس کبیرہ گناہ کے خطرات سے بچنے کے درج ذیل طریقے ہیں:
- مسلمان صلہ رحمی کی فضیلت یاد رکھے، یہ اسے صلہ رحمی پر کاربند رہنے پر آمادہ کرے گی۔ صلہ رحمی کی فضیلت پر مبنی ایک حدیث انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:
”جسے یہ بات پسند ہو کہ اس کی روزی میں فراخی ہو یا اس کی عمر دراز کر دی جائے، اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کرے“ [136]۔
- بدسلوکی کا بدلہ احسان سے اور قطع تعلقی کا جواب صلہ رحمی سے دینا۔ چنانچہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
”رشتہ جوڑنے والا وہ نہیں جو بدلے میں رشتہ جوڑے، بلکہ رشتہ جوڑنے والا وہ ہے کہ جب اس سے ناتا توڑا جائے تو وہ اسے جوڑے“۔ [137]
[8] صحیح بخاری، حدیث نمبر: 5885۔
- معذرت قبول کرنا اور برائی سے درگزر کرنا انبیا ومرسلین علیہم السلام کا شیوہ رہا ہے۔ اس کی مثال یوسف علیہ السلام ہیں کہ اپنے بھائیوں کی زیادتیوں کے باوجود انہوں نے ان کے ساتھ عفو ودرگزر سے کام لیا، تاکہ ان کے مابین محبت کا رشتہ قائم رہے۔
- رشتہ داروں کے لیے ان سے کسی بدلے کی امید کے بغیر جان ومال کی قربانی پیش کرنا، ان پر احسان جتلانے اور ان پر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالنے سے گریز کرنا، ان کے ساتھ تواضع اور حسن سلوک سے پیش آنا، ان کی غلطیوں اور لغزشوں پر صبر اور درگزر سے کام لینا، ان کے تئیں حسن ظن رکھنا اور ان کی زیادہ ملامت اور سرزنش نہ کرنا۔
- رشتے داروں کو آپس میں جمع کرنے کی حرص رکھنا۔ مثلا انہیں تقریبات اور دعوتوں میں مدعو کرنا، ان سے ملاقات کرنا اور فون کے ذریعے ان سے رابطے میں رہنا۔
- بچوں کو صلہ رحمی کی اہمیت کا عادی بنانا اور انھیں اس کی تربیت دینا، تاکہ وہ بڑے ہو کر اسی راستے پر چلیں اور اس پر عمل کریں۔
- خاندانی مسائل کو باہمی مشورے اور نرمی سے حل کرنا، بالخصوص میراث کے معاملات کو۔
- رشتے داروں کے ساتھ ایسے تکلف سے گریز کرنا جو قطع رحمی کا سبب بنے۔