Skip to content

نص الموضوع

زنا ایک بہت بڑا گناہِ کبیرہ ہے، جو دینی اور اخلاقی بگاڑ کی علامت ہے۔ اس کا نقصان یہ ہے یہ معاشرے اور قوموں کو کمزوری، بگاڑ اور زوال سے دوچار کرتی ہے۔

نبی ﷺ نے بتایا کہ زنا کا عام اور رائج ہو جانا قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’’قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا، جہالت عام ہو جائے گی، شراب پی جانے لگے گی اور زنا رائج ہوجائے گے۔" [76]

[76] صحیح بخاری، حدیث نمبر: 80 اور صحیح مسلم، حدیث نمبر: 2671۔

دلائل:

زنا کی حرمت، اس کی شناعت اور اس کے جرمِ عظیم ہونے کی بہت سی دلیلیں موجود ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

"خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا، کیوں کہ وه بڑی بےحیائی ہے اور بہت ہی بری راه ہے۔"

(الإسراء : 32)۔

ایک اور جگہ ارشاد باری تعالی ہے:

"زناکار عورت و مرد میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ۔ ان پر اللہ کی شریعت کی حد جاری کرتے ہوئے تمہیں ہرگز ترس نہ کھانا چاہیے، اگر تمہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہو۔ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت موجود ہونی چاہیے۔"

[النور: 2]،

ایک اور جگہ میں اللہ تعالی نے فرمایا:

"اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے منع کردیا ہو وه بجز حق کے قتل نہیں کرتے، نہ وه زنا کے مرتکب ہوتے ہیں اور جو کوئی یہ کام کرے وه اپنے اوپر سخت وبال ﻻئے گا۔

اسے قیامت کے دن دوہرا عذاب کیا جائے گا اور وه ذلت و خواری کے ساتھ ہمیشہ اسی میں رہے گا۔

سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان ﻻئیں اور نیک کام کریں۔ ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے، اللہ بخشنے واﻻ مہربانی کرنے واﻻ ہے۔"

[الفرقان: 68-70]

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:

"کوئی زنا کرنے والا جب زنا کرتا ہے تو مومن نہيں ہوتا۔" [77]

[1] صحیح بخاری، حدیث نمبر: 2766، صحیح مسلم، حدیث نمبر: 89۔

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:

میں نے نبی ﷺ سے دریافت کیا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تو اللہ کا شریک بنائے، حالانکہ اسی نے تجھے پیدا کیا ہے“۔ میں نے عرض کیا: بے شک یہ تو بہت بڑا گناہ ہے۔ پھر میں نے پوچھا کہ اس کے بعد کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور یہ کہ تو اپنے بچے کو اس ڈر سے قتل کر دے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گا“۔ میں نے پوچھا کہ اس کے بعد کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے“۔ [78]

اور عبادة بن الصامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :

’’مجھ سے (یہ احکام) لے لو، مجھ سے لے لو۔کنوارے مرد اور کنواری عورت کے زنا کی سزا سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے، اور شادی شدہ مرد وعورت کے زنا کی سزا سو کوڑے اور رجم (سنگسار کرنا) ہے۔‘‘ [79]۔

[3] صحیح مسلم، حدیث نمبر: 233۔

زنا کی تمام قسمیں حرام اور کبیرہ گناہوں میں سے ہیں، لیکن زنا کی بعض قسمیں اللہ کے نزدیک، دوسری قسموں سے بڑھ کر غضب اور ناراضگی کا باعث ہیں۔ چنانچہ زنا کی سنگین ترین اور اللہ کے نزدیک سب سے مبغوض اقسام یہ ہیں:

  • محارم سے زنا: برا بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:

"میری اپنے چچا سے ملاقات ہوئی. ان کے ساتھ ایک جھنڈا تھا۔ میں نے ان سے دریافت کیا: آپ کہاں جا رہے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کے پاس بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کر لیا ہے، آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں اور اس کا مال ضبط کر لوں"۔ [80]

[37] سنن ابو داود، حدیث نمبر : 4607۔

  • پڑوسی کی بیوی سے زنا: مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے, انہوں نے فرمایا:

رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ سے زنا کے بارے میں پوچھا؟ انہوں نے جواب دیا: زنا حرام ہے، اسے اللہ اور اس کے رسول نے حرام کیا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کسی مرد کا دس عورتوں سے زنا کرنا اس سے ہلکا ہے کہ وہ اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے‘‘۔ [81]

[81] امام بخاری نے اسے الأدب المفرد میں روایت کیا ہے، حدیث نمبر : 103۔

  • جہاد میں نکلے ہوئے مجاہدوں کی بیویوں سے زنا کرنا: سلیمان بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’مجاہدین کی عورتوں کی حرمت پیچھے رہ جانے والوں پر ان کی ماؤں کی حرمت کی طرح ہے۔ پیچھے رہ جانے والوں میں سے جو شخص کسی مجاہد کے گھر والوں کا نگران بن کر ان کے بارے میں خیانت کرے، اسے قیامت کے دن اس مجاہد کے سامنے کھڑا کیا جائے گا اور پھر وہ اس کے عمل میں سے جتنا چاہے گا لے لے گا۔ لہذا تمہارا کیا خیال ہے؟‘‘ [82]۔

  • عمر دراز مردوں کا زنا: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’’تین ایسے لوگ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ کلام فرمائے گا، نہ انھیں (گناہوں سے) پاک کرے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا: بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ اور تکبر کرنے والا فقیر۔‘‘ [83]

نقصانات:

زنا کے بہت سے نقصانات ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں :

  • زنا میں مبتلا ہونے کی حالت میں بندے سے ایمان اٹھ جاتا ہے۔ پھر جب وہ توبہ کرلیتا ہے تو ایمان لوٹ آتا ہے۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

”جب آدمی زنا کرتا ہے تو ایمان اس سے نکل جاتا ہے اور اس پر ایک سائبان کی طرح ہو جاتا ہے۔ پھر جب وہ اس (گناہ) سے رک جاتا ہے تو ایمان اس کی طرف لوٹ آتا ہے۔“ [84]

  • زنا اللہ تعالیٰ کے غضب، اس کی ناراضگی اور اس کے عذاب کا باعث بنتا ہے۔
  • اس کی وجہ سے دنیا میں شرعی سزا لازم ہوتی ہے۔ اگر شادی شدہ ہو تو اسے موت تک سنگسار کیا جائے گا اور اگر کنوارا ہو تو سو کوڑے مارے جائیں گے۔
  • زنا سے نسب خلط ملط ہوجاتے ہیں، خاندان بکھر جاتے ہیں، ان کے مابین وحشت پیدا ہوتی ہے اور معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔
  • ایسی بیماریوں کا ظہور جو سابقہ زمانوں میں موجود نہیں تھیں، مثلاً ایڈز کا مرض۔
  • زنا، حیا اور امانت کو زائل کر دیتا ہے۔

اس سے بچنے کے راستے:

جرمِ زنا کے ارتکاب سے بچنے کے کچھ طریقے یہ ہیں:

  • نکاح، زنا سے بچنے کے قوی ترین اسباب میں سے ایک ہے۔ جو شخص نکاح کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو، اسے چاہیے کہ وہ روزے رکھے۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا:

”جو نکاح کرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ نکاح کر لے، کیونکہ یہ نظر کو نیچی رکھنے اور شرم گاہ کو محفوظ رکھنے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے، اور جو اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے روزے رکھنے چاہییں، کیونکہ روزہ اس کی شہوت کو ختم کر دیتا ہے۔“

  • اعضا وجوارح کو محفوظ رکھنا اور نگاہ نیچی رکھنا، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا:

"مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے، لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے خبردار ہے۔

مسلمان عورتوں سے کہو کہ وه بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں..."

اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

”یقیناً اللہ نے ابن آدم پر زنا میں سے اس کا حصہ لکھ دیا ہے، وہ اسے لا محالہ پائے گا۔ چنانچہ آنکھ کا زنا دیکھنا ہے، زبان کا زنا بولنا ہے، نفس تمنا اور خواہش کرتا ہے اور شرم گاہ اس کی تصدیق کرتی ہے یا تکذیب۔“ [86]

  • اجنبی عورت کے ساتھ خلوت میں نہ رہنا۔ چنانچہ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:

”کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کرے، الا یہ کہ اس کے ساتھ کوئی محرم ہو۔“ [87]

  • مسلمان عورت کا اس پردے کا اہتمام کرنا جس کا اللہ نے سورہ نور اور سورہ احزاب میں حکم دیا ہے اور ایسی بے پردگی سے اجتناب کرنا جس سے شریعت نے منع کیا ہے۔
  • فحش ویب سائٹس میں داخل ہونے یا برے مرد وزن دوستوں سے رابطہ رکھنے سے گریز کرنا۔
  • توبہ کی ترغیب اپنی تین شرطوں کے ساتھ (زنا کو ترک کرنا - اس پر نادم ہونا - اسے دوبارہ نہ کرنے کا عزم کرنا)، اللہ تعالی نے رحمٰن کے بندوں کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا:

"نہ وه زنا کے مرتکب ہوتے ہیں اور جو کوئی یہ کام کرے وه اپنے اوپر سخت وبال ﻻئے گا۔