ریا ونمود
- التصنيف الشرعي
- الأدعية والأذكار والرقائقالرقائق والمواعظأمراض القلوب
- الموضوعات
- أعمال القلوب المذمومةالرياء
نص الموضوع
ریاکاری عمل کو ضائع کر دینے والا ایک کبیرہ گناہ ہے؛ کیونکہ یہ شرک کی اُن اقسام میں سے ہے، جن سے شریعت نے خبردار کیا ہے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"بلاشبہ مجھے تم پر جس چیز کا خوف سب سے زیادہ ہے، وہ شرک اصغر ہے۔" صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! شرک اصغر کیا ہے؟ آپ نے جواب دیا: "ریاکاری..." [45].
[19] مسند احمد، حدیث نمبر : 17634۔
ریا کا مطلب یہ ہے کہ بندہ کوئی عمل کرتے وقت صرف اللہ کی رضا کو پیش نظر نہ رکھے، خواہ صرف لوگوں کے لیے کرے یا پھر عمل تو اللہ کے لیے ہو اور اس کے ساتھ لوگوں کی توجہ بھی مقصود ہو۔ یہ دونوں ہی صورتیں ریا ہیں۔
رِیا بسا اوقات اصلِ ایمان میں ہوتا ہے، جو کفر اور نفاق ہے اور کبھی ایسے اعمال میں ہوتا ہے جو اصلِ ایمان میں داخل نہیں ہیں۔ ایسی صورت میں یہ شرکِ اصغر ہے۔
دلائل:
ریا کی حرمت کے بہت سے دلائل موجود ہیں۔ کچھ دلائل ملاحظہ ہوں:
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"اے ایمان والو! اپنی خیرات کو احسان جتا کر اور ایذا پہنچا کر برباد نہ کرو! اس شخص کی طرح، جو اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرے اور نہ اللہ پر ایمان رکھے نہ قیامت پر..."
[البقرۃ: 264]۔
ایک اور جگہ ارشاد باری تعالی ہے:
"بے شک منافق اللہ سے چالبازیاں کر رہے ہیں اور وه انہیں اس چالبازی کا بدلہ دینے واﻻ ہے اور جب نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی کی حالت میں کھڑے ہوتے ہیں، صرف لوگوں کو دکھاتے ہیں..."
[النساء: 31]،
ایک اور جگہ میں اللہ تعالی نے فرمایا:
"... تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہئے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے۔"
[الکھف: 110]
یعنی: وہ اپنے عمل میں نہ کسی کو شریک ٹھہرائے اور نہ ریاکاری کرے۔
"ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے۔
جو اپنی نماز سے غافل ہیں۔
جو ریاکاری کرتے ہیں۔"
[الماعون: 4 - 6]
نقصانات:
ریاکاری کے نقصانات:
- ریاکاری اگر اصلِ ایمان میں ہو، تو یہ ہمیشہ ہمیش کے لیے جہنم میں جانے کا سبب ہے، کیونکہ اس صورت میں یہ کفر اور نفاق ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں۔ ہم تو ان سے صرف مذاق کرتے ہیں۔"
"منافق تو یقیناً جہنم کے سب سے نیچے کے طبقہ میں جائیں گے۔ ناممکن ہے کہ تو ان کا کوئی مددگار پالے۔"
- ریاکاری انسان کے اعمال کی بربادی کا سبب بنتی ہے۔ چنانچہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے: میں تمام شرکاء میں شرک سے سب سے زیادہ بے نیاز ہوں۔ جو کوئی ایسا عمل کرے، جس میں میرے ساتھ کسی دوسرے کو بھی شریک کرے، میں اس کو اور اس کے شرک کو چھوڑ دیتا ہوں۔‘‘ [46]۔
[3] صحیح مسلم، حدیث نمبر: 233۔
ریاکار کو آخرت میں اپنے ان اعمال کا کوئی اجر وثواب نہیں ملے گا، جو اس نے لوگوں کو دکھانے کے لیے انجام دیے۔ چنانچہ محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
""بلاشبہ مجھے تم پر جس چیز کا خوف سب سے زیادہ ہے، وہ شرک اصغر ہے۔" صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! شرک اصغر کیا ہے؟ آپ نے جواب دیا: "ریا کاری ۔ جب لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا تو اللہ عز و جل قیامت کے دن اس طرح کے لوگوں سے کہے گا: ان لوگوں کے پاس جاؤ، جن کو دکھانے کے لیے تم دنیا میں عمل کرتے تھے۔ دیکھو، کیا تم ان کے یہاں بدلہ پاتے ہو؟" [47]
- ریا کاری جہنم میں جانے کا سبب ہے۔ چنانچہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’بے شک قیامت کے دن جن لوگوں کا سب سے پہلے فیصلہ کیا جائے گا، ان میں ایک وہ شخص ہوگا جو شہید کیا گیا تھا۔ اسے (اللہ کی بارگاہ میں) لایا جائے گا، اللہ اسے اپنی نعمتیں یاد کرائے گا اور وہ انہیں پہچان لے گا۔ اللہ فرمائے گا: تو نے ان (نعمتوں) کے بدلے کیا عمل کیا؟ وہ عرض کرے گا: میں نے تیری راہ میں قتال کیا، یہاں تک کہ شہید کر دیا گیا۔ اللہ فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو نے تو اس لیے قتال کیا تھا کہ تجھے بہادر کہا جائے، اور وہ (دنیا میں) کہا جا چکا۔ پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا، چنانچہ اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ اور دوسرا وہ شخص ہوگا جس نے علم سیکھا اور سکھایا اور قرآن پڑھا۔ اسے لایا جائے گا، اللہ اسے اپنی نعمتیں یاد کرائے گا اور وہ انہیں پہچان لے گا۔ اللہ فرمائے گا: تو نے ان کے بدلے کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا: میں نے علم سیکھا، اسے سکھایا اور تیری خاطر قرآن پڑھا۔ اللہ فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ تو نے علم اس لیے سیکھا تھا کہ تجھے عالم کہا جائے، اور قرآن اس لیے پڑھا کہ تجھے قاری کہا جائے، اور وہ (دنیا میں) کہا جا چکا۔ پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا، چنانچہ اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ اور تیسرا وہ شخص ہوگا جسے اللہ نے (رزق میں) کشادگی دی تھی اور اسے ہر قسم کے مال سے نوازا تھا۔ اسے لایا جائے گا، اللہ اسے اپنی نعمتیں یاد کرائے گا اور وہ انہیں پہچان لے گا۔ اللہ فرمائے گا: تو نے ان کے بدلے کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا: میں نے کوئی ایسی راہ نہیں چھوڑی جس میں خرچ کرنا تجھے پسند ہو، مگر اس میں تیری خاطر خرچ کیا۔ اللہ فرمائے گا: تو نے جھوٹ کہا، بلکہ ایسا تو نے اس لیے کیا تھا کہ تجھے بڑا سخی کہا جائے، اور وہ (دنیا میں) کہا جا چکا۔ پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا، تو اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا‘‘۔ [48]
- ریاکاری قیامت کے دن تمام مخلوقات کے سامنے رسوائی کا سبب ہے۔ چنانچہ جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
’’جو شخص لوگوں کو سنانے کے لیے عمل کرے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے عیب دوسروں کو سنائے گا، اور جو شخص دکھاوے کے لیے عمل کرے گا، اللہ اس کی اصلیت سب کو دکھائے گا۔‘‘ [49]
[8] صحیح بخاری، حدیث نمبر: 5885۔
حدیث کے الفاظ 'يُرَائِي اللَّهُ بِهِ' کے معنی ہیں: قیامت کے دن اس کے بارے میں ندا لگائی جائے گی کہ وہ لوگوں کو سنانے والا اور دکھاوا کرنے والا تھا۔
اس سے بچنے کے راستے:
ریا کاری سے بچنے کے درج ذیل طریقے ہیں:
- بندہ اپنے دل میں اس بات کا یقین رکھے کہ اللہ اس کے باطن سے واقف ہے اور اس کے سینے کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا:
"کیا وه نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کے دل کا بھید اور ان کی سرگوشی سب معلوم ہے اور اللہ تعالیٰ غیب کی تمام باتوں سے خبردار ہے۔"
[التوبۃ: 78]
- اس بات کو ذہن میں رکھے کہ اللہ تعالیٰ بندے کی نگرانی فرما رہا ہے۔ یہی ’احسان‘ کا وہ مقام ہے جس کا ذکر نبی ﷺ نے حدیثِ جبریل میں فرمایا۔ حدیث کے الفاظ یہ ہیں:
’’تم اللہ تعالیٰ کی عبادت اس انداز سے کرو کہ تم اسے دیکھ رہے ہو۔ اگر ایسا نہ ہو تو (دل میں یہ احساس جاگزیں ہو کہ) وہ تمہیں دیکھ رہا ہے‘‘ [50]۔
- اپنے تمام اقوال واعمال میں اخلاص پیدا کرے اور ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کرے۔
- یہ یقین رکھے کہ لوگ اس کے نفع ونقصان کے مالک نہیں ہیں۔ جب وہ خالص اللہ کے لیے کوئی عمل کرتا ہے تو اللہ اس سے راضی ہوجاتا ہے اور اس سے محبت کرنے لگتا ہے، چنانچہ اسے لوگوں میں مقبولیت عطا کر دی جاتی ہے اور لوگ اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ اسے لوگوں کو دکھانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت نہيں ہے۔ چنانچہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام کو بلا کر فرماتا ہے: میں فلاں سے محبت کرتا ہوں، تم بھی اس سے محبت کرو۔ چنانچہ جبریل اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر آسمان میں ندا لگاتے ہوئے کہتے ہیں: بے شک اللہ تعالیٰ فلاں سے محبت کرتا ہے، تم بھی اس سے محبت کرو۔ تو آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ پھر اس کے لیے زمین میں مقبولیت رکھ دی جاتی ہے۔ اور جب وہ کسی بندے سے نفرت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام کو بلا کر فرماتا ہے: میں فلاں سے نفرت کرتا ہوں، تم بھی اس سے نفرت کرو۔ چنانچہ جبریل بھی اس سے نفرت کرنے لگتے ہیں، پھر آسمان والوں میں ندا لگاتے ہوئے کہتے ہیں: بے شک اللہ تعالیٰ فلاں سے نفرت کرتا ہے، تم بھی اس سے نفرت کرو۔ تو وہ بھی اس سے نفرت کرنے لگتے ہیں، پھر اس کے لیے زمین میں نفرت رکھ دی جاتی ہے۔" [51]
[1] صحیح بخاری، حدیث نمبر: 2766، صحیح مسلم، حدیث نمبر: 89۔
- ریاکاری سے اللہ کی پناہ مانگنا۔ ایک حدیث میں نبی ﷺ کا فرمان ہے:
"اے لوگو، اس شرک سے بچو؛ کیونکہ یہ چیونٹی کی آہٹ سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے۔" اس پر ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم اس سے کیسے بچیں، جبکہ یہ چیونٹی کی آہٹ سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "کہو: اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم جانتے بوجھتے تیرے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہرائیں، اور اس گناہ کی تجھ سے معافی مانگتے ہیں جسے ہم نہیں جانتے۔" [52]"
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اپنی دعاؤں میں کہا کرتے تھے:
""اے اللہ! میرے تمام عمل کو صالح بنا دے، اسے خالص اپنی رضا کے لیے کر دے، اور اس میں کسی کا کوئی حصہ نہ رکھ۔" [53]
[54] مصنف ابن ابی شیبہ، حدیث نمبر: 2951۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اللہ سے یوں دعا کرتے تھے:
""اے اللہ! میرے دل کو نفاق سے، میرے سینے کو کینہ سے اور میرے اعمال کو ریاکاری سے پاک کر دے۔" [54]"
[53] مجموع فتاوى ابن تیمیہ: (1/99)۔
- ریا کاری سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا۔ اللہ تعالی نے مومنوں کے بارے میں فرمایا:
"ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔"
[الفاتحۃ : 5]۔
- عبادت کو مخفی رکھنا اور اسے ظاہر نہ کرنا؛ سوائے ان عبادتوں کے جنہیں ظاہر کرنا مشروع ہے۔ جیسے اذان، باجماعت نماز اور ان جیسی دیگر عبادتیں، جنہیں چھپانا نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی مشروع۔