مسلمانوں میں بھی دوسروں کی طرح ایسے لوگ کیوں پائے جاتے ہیں جو ظلم کرتے اور فساد پھیلاتے ہیں؟
- محاور التعريف بالإسلام
- الشبهات والاعتراضات
- مصدر الإجابة
- قسم المسلمين
- الباب / الفصل
- (قسم المسلمين)
السؤال
مسلمانوں میں بھی دوسروں کی طرح ایسے لوگ کیوں پائے جاتے ہیں جو ظلم کرتے اور فساد پھیلاتے ہیں؟
الجواب
بعض لوگ یہ کہہ کر اعتراض کر سکتے ہیں: اگر اسلام دین حق ہے تو ہم بعض مسلمانوں کو کفار کی طرح ظلم و خیانت کرتے اور فساد پھیلاتے ہوئے کیوں دیکھتے ہیں؟ کیا یہ اس دعوے کے منافی نہیں ہے کہ اسلام بھلائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے؟
دین کو اس کے پیروکاروں کے افعال سے نہیں پرکھا جاتا، بلکہ اس کے اصول و تعلیمات سے پرکھا جاتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام عدل و انصاف اور احسان کی دعوت دیتا ہے اور ظلم وفساد سے منع کرتا ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
"اللہ تعالیٰ عدل کا، بھلائی کا اور قرابت داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے اور بےحیائی کے کاموں، ناشائستہ حرکتوں اور ظلم وزیادتی سے روکتا ہے..."
(النحل : 97)۔
لہذا اگر کسی مسلمان ظلم کیا یا بگاڑ پیدا کیا، تو اس نے اپنے دین کی تعلیمات کی خلاف ورزی کی۔ اس کا مطلب یہ نہيں ہے کہ دین نے اسے اس بات کا حکم دیا ہے۔
حتیٰ کہ گزشتہ امتوں میں بھی، جن کے لیے اللہ تعالیٰ نے درست شریعتیں نازل فرمائیں تھی، ایسے لوگ پائے گئے جنہوں نے نافرمانی کی اور کفر کیا۔ لہٰذا مسلمانوں کے درمیان ظالموں کا وجود ایک فطری انسانی امر ہے، کیونکہ لوگ حق پر عمل کرنے کے معاملے میں الگ الگ راہوں پر چلتے ہیں۔ البتہ صحیح اور غلط کا معیار اسلام ہی رہتا ہے، نہ کہ بعض مسلمانوں کے افعال۔
اللہ تعالی کسی مسلمان کو محض اس کے نام یا حسب و نسب کی بنیاد پر سزا سے معاف نہیں کرتا، بلکہ اس کے اعمال کی بنیاد پر اس کا حساب لے گا۔ فرمان باری تعالی ہے:
"پس جس نے ذره برابر نیکی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا۔
اور جس نے ذره برابر برائی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا۔"
[الزلزلۃ: 7-8]۔
لہذا اگر کوئی مسلمان ظلم کرے، تو وہ اللہ کے نزدیک گنہگار ہے اور اسے دنیا یا آخرت میں عذاب دیا جا سکتا ہے، الا یہ کہ وہ توبہ کر لے۔
اسلام مسلمان کی غلطی کا جواز پیش نہیں کرتا، بلکہ جو شخص چوری، قتل یا ظلم کرے اس پر سزائیں مقرر کرتا ہے، خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔ نبی ﷺ نے فرمایا ہے:
"اگر فاطمہ بنت محمد نے بھی چوری کی ہوتی، تو میں اس کا ہاتھ کاٹ ڈالتا۔"
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام عدل و انصاف کا دین ہے، جو اپنے پیروکاروں کی جانب داری نہیں کرتا۔
پس اسلام ہی درست معیار وضع کرتا ہے اور اصلاح و توبہ کا ایک مکمل طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ چنانچہ مسلمانوں میں سے جس کسی سے بھی خطا ہو جائے تو وہ گناہ گار ہے، لیکن دین اپنی اصل شکل میں پاکیزہ اور محفوظ قائم ہے، جو اچھائی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے۔ لہٰذا عیب اسلام میں نہیں ہے، بلکہ اس کے کچھ ماننے والوں کی کوتاہی اور تقصیر میں ہے۔
المصدر
ملاحظات
--