Skip to content

اسلام کے کیا معنی ہیں؟

محاور التعريف بالإسلام
الشبهات والاعتراضات
مصدر الإجابة
قسم الإسلام
الباب / الفصل
(قسم الإسلام)

السؤال

اسلام کے کیا معنی ہیں؟

الجواب

س- دینِ اسلام سے کیا مراد ہے؟

ج:اسلا کے عام معنی ہیں : اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا، ظاہری اور باطنی طور پر تنہا اسی کے آگے جھکنا اور رسولوں کی معرفت اس کی عطا کردہ شریعت کی پیروی کرنا، یعنی اس میں دیے کئے حکموں کی تعمیل کرنا اور اس کی منع کردہ چيزوں سے دور رہنا۔ یہی اسلام کے عام معنی ہیں۔

یہی تمام انبیا کا دین ہے، گرچہ بعض فروعت میں اختلاف ہو۔ اسلام نام ہے ایک اللہ کے سامنے جھکنے کا۔ لہٰذا جو شخص اللہ کے ساتھ ساتھ دوسرے کے سامنے بھی جھکے، وہ مشرک شمار ہوگا اور جو اللہ کے سامنے نہ جھکے، وہ متکبر مانا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

’’بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔۔۔‘‘

[آل عمران: 3-4].

ایک اور مقام پر فرمایا ہے :

’’جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وه آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔‘‘

ایک صحیح حدیث میں نبی کریم محمد ﷺ کا ارشاد ہے:

”تمام انبیا علاتی بھائی ہیں۔ ان سب کی مائیں الگ الگ ہیں اور سب کا دین ایک ہی ہے۔“

العلات: یہ "عَلَّة" کی جمع ہے، جس کے معنی سوکن کے ہیں۔ بنو العلات: ایسے بھائی جو ایک ہی باپ سے ہوں اور ان کی مائیں مختلف ہوں۔ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ انبیا کے دین کی اصل ایک ہی ہے، اگرچہ ان کی شریعتیں مختلف ہوں۔

اسلام کے خاص معنی : اس سے مراد نبی ﷺ کی بعثت کے بعد کا دین ہے۔ یعنی محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ہوا دین۔ کیونکہ نبی ﷺ کے لائے ہوئے دین نے سابقہ تمام ادیان کو منسوخ کر دیا۔ لہذا جس نے اس کی اتباع کی وہ مسلمان ہے اور جس نے اس کی مخالفت کی، وہ مسلمان نہیں ہے۔

بنا بریں تمام رسولوں کے پیروکار اپنے رسولوں کے زمانے میں مسلمان تھے۔ یہودی موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں مسلمان تھے اور عیسائی عیسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں مسلمان تھے۔

لیکن جب نبی محمد ﷺ مبعوث ہوئے، تو ان میں سے آپ کا انکار کرنے والے لوگ مسلمان نہيں ہيں۔

اللہ تعالیٰ ہر امت کو ایسی شریعت عطا فرماتا ہے جو اس کے حالات اور وقت کے مناسب ہو، اس کی اصلاح کی ضامن ہو اور اس کی مصلحتوں پر مشتمل ہو۔ پھر ان شریعتوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کی مدت ختم ہونے پر منسوخ کر دیتا ہے، یہاں تک کہ اپنے نبی محمد ﷺ کو خاتم النبیین بنا کر روئے زمین کے تمام انسانوں کی جانب اور قیامت تک کے تمام زمانوں کے لیے مبعوث فرمایا

اور آپ ﷺ کو ایک ایسی جامع شریعت عطا فرمائی جو ہر زمانے اور ہر علاقے کے لیے موزوں و مناسب ہے؛ جسے نہ تبدیل کیا جا سکتا ہے اور نہ منسوخ؛ لہٰذا تمام اہل زمین کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ آپ ﷺ کا اتباع کریں اور آپ ﷺ پر ایمان لائیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

’’آپ کہہ دیجیے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہوں...‘‘

(الأعراف : 54)۔

"اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے۔"

[الأنبیاء : 23]۔

اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعے دین کو مکمل فرما دیا ہے اور اپنی نعمت تمام فرما دیی ہے۔ اس نے دینِ اسلام کو زندگی کے تمام شعبہ جات کے لیے ایک ایسا جامع اور مکمل دین بنایا ہے، جو اللہ تعالیٰ کے حقوق کی حفاظت اور انہیں ادا کرنے، بندوں کے حقوق اور ان کی پاسداری، نیز ہمارے ارد گرد موجود دیگر مخلوقات کے حقوق کی رعایت پر مشتمل ہے۔ یہ دین مسلمان کو اس بات کا پابند بناتا ہے کہ وہ ہر حق دار کو اس کا حق ادا کرے۔

’’۔۔۔آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کردیا اور تمہارے لیے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا۔۔‘‘

[المائدۃ: 46]۔

اسلام ایک ایسا دین ہے جو علم، عقل اور فطرت سے ہم آہنگ ہے اور تمام شعبوں میں صحیح اطلاقی اور تجرباتی علوم کے نتائج سے تصادم نہيں رکھتا۔

اسلام میں داخل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انسان کلمہ شہادتین: ”أشهد أن لا إله إلا الله، وأشهد أن محمدًا رسول الله“ (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔) کے معنی ومفہوم کو جانتے ہوئے، اس پر پختہ یقین رکھتے ہوئے اور اس کے تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے اسے اپنی زبان سے ادا کرے۔ نیز اس کے لیے اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، آخرت کے دن اور تقدیر پر ایمان لانا اور اپنے رب کی عبادت اس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کرنا ضروری ہے۔ چنانچہ وہ نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے، استطاعت ہو تو بیت اللہ کا حج کرے اور اپنے تمام معاملات میں اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کر دے۔ اللہ کے ہر حکم کی تعمیل کرے اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے دور رہے۔

درود و سلام ہو ہمارے سردار محمد ﷺ اور آپ کے جملہ آل و اصحاب پر۔

المصدر

قسم الإسلام

ملاحظات

--