اسلام نے عیسی علیہ السلام پر ایمان لانے کے مسئلے کو کس طرح بیان کیا ہے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- المحتوى المخصص بحسب الدينمحتوى للنصارىالتعريف بالأنبياء السابقين ومكانة عيسى عليه السلامحقيقة عيسى عليه السلام
- مصدر الإجابة
- قسم الأديان والفرق
- الباب / الفصل
- (قسم الأديان والفرق)
السؤال
اسلام نے عیسی علیہ السلام پر ایمان لانے کے مسئلے کو کس طرح بیان کیا ہے؟
الجواب
عیسی علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے ایک بہت بڑے نبی ہیں۔ وہ ہمارے نبی محمد ﷺ سے پہلے تشریف لائے تھے اور اولو العزم رسولوں علیہم الصلاۃ والسلام میں سے ایک تھے۔ قرآن مجید نے ان کا کثرت سے تذکرہ کیا ہے، ان کی شان بیان کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ اللہ کے نزدیک بڑے مرتبے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم! اللہ تعالیٰ تجھے اپنے ایک کلمے کی خوش خبری دیتا ہے، جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہے، جو دنیا اور آخرت میں ذی عزت ہے اور وه میرے مقربین میں سے ہے۔‘‘
[سورة آل عمران : 81]۔
قرآنِ کریم نے حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کے واقعات کو متعدد سورتوں میں تفصیل سے بیان کیا ہے، جیسے سورہ آل عمران، سورہ مائدہ اور سورہ مریم۔ کئی احادیث میں بھی ان کا ذکر آیا ہے۔ چنانچہ ان تمام تفصیلات سے یہ واضح ہے کہ اللہ کے نزدیک، قرآنِ کریم اور سنتِ نبوی میں اور مسلمانوں کے یہاں عیسی علیہ السلام کا بہت بڑا مقام و مرتبہ ہے۔
ان کے بارے میں جو کچھ وارد ہوا ہے، اس میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالی نے عیسیٰ علیہ السلام کو ایک معجزے کے طور پر پیدا کیا۔ انھیں بغیر باپ کے ماں سے پیدا کیا۔ ان سے فرمایا :
"ہوجا"، تو وہ ہو گئے۔ فرمان باری تعالی ہے :
وه لوگوں سے اپنے گہوارے میں باتیں کرے گا اور ادھیڑ عمر میں بھی اور وه نیک لوگوں میں سے ہوگا۔
کہنے لگیں : الٰہی! مجھے لڑکا کیسے ہوگا؟ حاﻻں کہ مجھے تو کسی انسان نے ہاتھ بھی نہیں لگایا؟ فرشتے نے کہا : اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہے پیدا کرتا ہے۔ جب کبھی وه کوئی کام کرنا جاہتا ہے تو صرف یہ کہہ دیتا ہے کہ ہو جا! تو وه ہو جاتا ہے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ یہ غیر معمولی ولادت مسیح علیہ السلام کو نہ تو معبود بناتی ہے اور نہ ہی معبود کا بیٹا، بلکہ وہ ایک انسان تھے اور دونوں ماں بیٹے کھانا کھایا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’مسیح ابن مریم سوائے پیغمبر ہونے کے اور کچھ بھی نہیں ہیں۔ اس سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہوچکے ہیں۔ ان کی والده ایک راست باز عورت تھیں۔ دونوں ماں بیٹے کھانا کھایا کرتے تھے۔ آپ دیکھیے کہ کس طرح ہم ان کے سامنے دلیلیں رکھتے ہیں، پھر غور کیجیے کہ کس طرح وه پھرے جاتے ہیں؟‘‘
[سورہ مائدہ : 44]۔
ابن جریر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
"ابو جعفر فرماتے ہیں : یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی گئی ایک خبر ہے، جو اس نے اپنے نبی محمد ﷺ کے حق میں نصاریٰ کے مختلف فرقوں کے عقائد کی تردید میں دی ہے۔ اللہ تعالیٰ یعقوبیہ (نصرانیوں کے ایک قدیم فرقے) کے اس عقیدے کو جھٹلاتا ہے کہ "مسیح ہی اللہ ہیں"، اور ان لوگوں کے قول کی بھی تردید کرتا ہے جو کہتے ہیں کہ "مسیح اللہ کے بیٹے ہیں"۔ حقیقت وہ نہیں جو یہ کافر لوگ حضرت مسیح کے بارے میں کہتے ہیں، بلکہ وہ تو مریم کے بیٹے ہیں، جنھیں ان کی والدہ نے اسی طرح جنم دیا تھا، جس طرح مائیں اپنے بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ یہ تو بشر کی صفت ہے نہ کہ خالقِ بشر کی۔ وہ تو بس اللہ کے ایک رسول تھے، بالکل اسی طرح جیسے ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں پر اپنی مشیت کے مطابق معجزات اور نشانیاں ظاہر فرمائیں، تاکہ ان کی سچائی پر دلیل قائم ہو جائے اور یہ ثابت ہو جائے کہ وہ اللہ کے بھیجے ہوئے رسول ہیں۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے ان سے پہلے آنے والے رسولوں کے ہاتھوں پر بھی معجزات اور نشانیاں ظاہر فرمائی تھیں، جو ان کے سچے رسول ہونے کی دلیل تھیں۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان : ﴿وَأُمُّهُ صِدِّيقَةٌ﴾ (اور ان کی والدہ بڑی راست باز عورت تھی) بتاتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی والدہ حضرت مریم صدیقہ تھیں۔ پھر اللہ تعالیٰ کا ارشاد : ﴿كَانَا يَأْكُلَانِ الطَّعَامَ﴾ (دونوں ماں بیٹے کھانا کھایا کرتے تھے)، حضرت مسیح اور ان کی والدہ کے بارے میں یہ بتاتا ہے کہ دونوں اپنی جسمانی بقا کے لیے کھانے پینے کے محتاج تھے، جیساکہ تمام انسان ہوا کرتے ہیں۔ انھیں بھی غذا اور مشروبات کی ضرورت پڑتی تھی، تاکہ ان کے جسم قائم رہ سکیں۔ اب سوچنے کا مقام یہ ہے کہ جو شخص ان اوصاف کا حامل ہو، وہ معبود ہرگز نہیں ہو سکتا؛ کیونکہ جو غذا کا محتاج ہو، اس کا قیام کسی اور کے سہارے ہوتا ہے۔ اور اس کا کسی اور کے سہارے قائم ہونا اور اپنی بقا کے لیے کسی اور کا محتاج ہونا اس کے عاجز ہونے کی واضح دلیل ہے۔ اور عاجز صرف مربوب ہی ہو سکتا ہے، رب نہیں۔"
تفسیر الطبری = جامع البیان ت شاکر (147/10)۔
مسیح علیہ السلام پر ایک گروہ ایمان لایا اور ایک گروہ نے کفر کی راہ اختیار کی۔ چنانچہ اللہ نے کافروں کے مقابلے میں مومنوں کی مدد فرمائی۔ کسی شخص کا اسلام اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا، جب تک کہ وہ عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت پر ایمان نہ لائے اور اس کا یقین نہ رکھے کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ وہ معبود یا معبودوں کا حصہ ہیں، وہ کافر ہے۔
مسیح علیہ السلام کو سولی نہیں دی گئی ہے، بلکہ انھیں آسمان پر اٹھا لیا گیا ہے۔ وہ دوسرے آسمان پر زندہ ہیں۔ ان کی وفات نہیں ہوئی ہے۔ فرمان الہی ہے :
’’اور یوں کہنے کے باعث کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا، حاﻻں کہ نہ تو انہوں نے انھیں قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا، بلکہ ان کے لیے ان (عیسیٰ) کا شبیہ بنا دیا گیا تھا۔ یقین جانو کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں اختلاف کرنے والے ان کے بارے میں شک میں ہیں۔ انہیں اس کا کوئی یقین نہیں بجز تخمینی باتوں پر عمل کرنے کے۔ اتنا یقینی ہے کہ انہوں نے انہیں قتل نہیں کیا ہے۔
بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی طرف اٹھا لیا ہے اور اللہ بڑا زبردست اور پوری حکمتوں واﻻ ہے۔
’’اہل کتاب میں ایک بھی ایسا نہ بچے گا جو عیسیٰ (علیہ السلام) کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لے آئے اور قیامت کے دن آپ ان پر گواه ہوں گے۔‘‘
[سورۃ النساء : 163]،
وہ قیامت سے پہلے اتریں گے، مسیح دجال کو قتل کریں گے، اسلام کے مطابق فیصلہ کریں گے، صلیب توڑیں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :
’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، عن قریب تمھارے اندر ابن مریم ایک منصف حاکم کی حیثیت سے اتریں گے۔ وہ صلیب توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کر دیں گے اور مال کی اتنی بہتات ہو گی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔‘‘
صحیح بخاری، حدیث نمبر : 3، اور صحیح مسلم، حدیث نمبر : 252۔
پھر آپ زمین پر چالیس سال رہیں گے، بعدہ وفات پائیں گے اور مسلمان آپ کی نمازِ جنازہ پڑھیں گے۔
المصدر
ملاحظات
--