Skip to content

کیا مسیح عیسی علیہ السلام کو سولی پر چڑھایا گیا؟

مصدر الإجابة
قسم الأديان والفرق
الباب / الفصل
(قسم الأديان والفرق)

السؤال

کیا مسیح عیسی علیہ السلام کو سولی پر چڑھایا گیا؟

الجواب

مسیح عیسیٰ علیہ السلام کو سولی پر نہیں چڑھایا گیا، بلکہ انھیں آسمان پر اٹھا لیا گیا ہے اور وہ اب دوسرے آسمان پر زندہ موجود ہیں۔ ان کی وفات نہیں ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

’’مگر جب عیسیٰ (علیہ السلام) نے ان کا کفر محسوس کر لیا، تو کہنے لگے کہ اللہ تعالیٰ کی راه میں میری مدد کرنے واﻻ کون کون ہے؟ حواریوں نے جواب دیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی راه کے مددگار ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان ﻻئے اور آپ گواه رہیے کہ ہم تابع دار ہیں۔

اے ہمارے پالنے والے معبود! ہم تیری اتاری ہوئی وحی پر ایمان ﻻئے اور ہم نے تیرے رسول کی اتباع کی۔ پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔

اور کافروں نے مکر کیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی خفیہ تدبیر کی اور اللہ تعالیٰ سب خفیہ تدبیر کرنے والوں سے بہتر ہے۔

جب اللہ نے فرمایا کہ اے عیسیٰ! میں تجھے پورا لینے واﻻ ہوں اور تجھے اپنی جانب اٹھانے واﻻ ہوں اور تجھے کافروں سے پاک کرنے واﻻ ہوں اور تیرے تابع داروں کو قیامت کے دن تک کافروں کے اوپر غالب کرنے واﻻ ہوں، پھر تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے، چنانچہ میں ہی تمہارے آپس کے تمام تر اختلافات کا فیصلہ کروں گا۔‘‘

[سورة آل عمران : 81]۔

وہ قیامت سے پہلے اتریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

’’اور یقیناً عیسیٰ (علیہ السلام) قیامت کی علامت ہیں۔ لہذا تم (قیامت) کے بارے میں شک نہ کرو اور میری تابع داری کرو۔ یہی سیدھی راه ہے۔‘‘

[سورہ زخرف : 61]،

ایک اور مقام پر فرمایا ہے :

’’اہل کتاب میں ایک بھی ایسا نہ بچے گا جو عیسیٰ (علیہ السلام) کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لے آئے اور قیامت کے دن آپ ان پر گواه ہوں گے۔‘‘

[سورۃ النساء : 163]،

جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام اتریں گے، تو مسیح دجال کو قتل کریں گے، دین اسلام کے مطابق فیصلہ کریں گے، صلیب توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کر دیں گے اور اسے قبول نہیں کریں گے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :

’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، عن قریب تمھارے اندر ابن مریم ایک منصف حاکم کی حیثیت سے اتریں گے۔ وہ صلیب توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کر دیں گے اور مال کی اتنی بہتات ہو گی کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔‘‘

صحیح بخاری، حدیث نمبر : 3، اور صحیح مسلم، حدیث نمبر : 252۔

المصدر

قسم الأديان والفرق

ملاحظات

--