کیا کتابِ مقدس واقعی اللہ کی کتاب ہے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- المحتوى المخصص بحسب الدينمحتوى للنصارىالتعريف بالأنبياء السابقين ومكانة عيسى عليه السلامحقيقة عيسى عليه السلام
- مصدر الإجابة
- قسم الأديان والفرق
- الباب / الفصل
- (قسم الأديان والفرق)
السؤال
کیا کتابِ مقدس واقعی اللہ کی کتاب ہے؟
الجواب
آج یہود و نصاریٰ کے ہاتھوں میں موجود کتابِ مقدس مجموعی طور پر اللہ تعالیٰ کی کتاب نہیں ہے؛ کیوں کہ اس میں تحریف ہو چکی ہے اور اس کا جو حصہ تحریف سے محفوظ ہے، وہ وہی حصہ ہے جو قرآن کریم کے موافق ہے۔ کتاب کے بارے میں یہ حکم شروع سے لے کر آخر تک پوری کتاب کے پیش نظر ہے؛ کیوں کہ تورات اور انجیل دونوں کتابیں اصلا برحق ہیں۔ لہذا موسیٰ علیہ السلام پر نازل کردہ تورات اور عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کردہ انجیل پر ایمان لانا واجب ہے -تاہم پیروی صرف قرآن کریم کی ہی کی جائے گی-۔ ان دونوں کتابوں میں جو تحریف ہوئی ہے، وہ زیادتی، کمی اور تبدیلی کی شکل میں ہوئی ہے۔ اتنی بات ذہن نشیں کر لینے کے بعد یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آج موجود تورات اور انجیل کے نسخوں کی توہین کرنا دو وجوہات کی بنا پر جائز نہیں ہے : اول : اس حصے کو توہین سے محفوظ رکھنا جس میں تحریف نہیں ہوئی ہے۔ دوم : کتاب کی اصل حقانیت کو ملحوظ رکھنا۔ تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اسے پڑھنا یا اس میں موجود احکام پر عمل کرنا جائز ہے۔ چوں کہ اسلام عدل و انصاف کا دین ہے، لہٰذا جس چیز میں حق اور باطل خلط ملط ہو جائیں، اس کے بارے میں تفصیل کے ساتھ حکم لگایا جاتا ہے۔ امام ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا :
"ہم اس تورات کی تعظیم کرتے ہیں اور اس پر ایمان لاتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام پر نازل فرمایا۔ البتہ یہ صحیفے جو ان گمراہوں کے ہاتھوں میں ہیں، ہم بالکل نہیں جانتے کہ یہ دراصل کیا ہیں۔ لہٰذا ہم توقف کرتے ہیں۔ نہ ان کی تعظیم کرتے ہیں اور نہ ہی توہین، بلکہ ہم کہتے ہیں : ہم اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہمارے لیے اجمالی ایمان ہی کافی ہے۔ وللہ الحمد۔"
دیکھیں : سير أعلام النبلاء ط الرسالة 2/ 419۔
المصدر
ملاحظات
--