Skip to content

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر نوکیلے دانت والے درندے اور ناخن (سے شکار کرنے والے) پرندے (کا گوشت کھانے) سے منع فرمایا ہے۔

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر نوکیلے دانت والے درندے اور ناخن (سے شکار کرنے والے) پرندے (کا گوشت کھانے) سے منع فرمایا ہے۔

نَهَى عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ.

اسے مسلم نے روایت کیا ہے
حديث صحيح
شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر ایسے چیر پھاڑ کرنے والے درندے کا گوشت کھانے سے فرمایا ہے، جو اپنے نوکیلے دانت کے ذریعے شکار کرتا ہے۔ اسی طرح ہر ایسے پرندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے، جو اپنے ناخن سے پکڑتا اور کاٹتا ہے۔

حدیث کے بعض فوائد

اسلام نے اس بات کی ترغیب دی ہے کہ کھانے اور پینے وغیرہ میں صرف پاک چيزوں ہی کا استعمال ہو۔

کھانے کی چیزوں میں اصل حلت ہے۔ حرام وہی چيزیں ہیں، جن کے حرام ہونے کی دلیل موجود ہو۔

حوالہ جات
مزید (10)

صحیح مسلم (3/ 1534) (1934).

سبل السلام شرح بلوغ المرام.

للصنعاني (2/ 506).

توضيح الأحكام مِن بلوغ المرام.

لعبد الله البسام (7/ 5).

فتح ذي الجلال والإكرام شرح بلوغ المرام.

لابن عثيمين (6/ 6).

منحة العلام في شرح بلوغ المرام.

لعبد الله الفوزان (9/ 173).

فتاوى اللجنة الدائمة - المجموعة الأولى (22/ 290).