”جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ کے سوا اوروں کو بھی پکارتا رہا (اللہ کا شریک و ہمسر ٹھہراتا رہا) ہو، تو وہ جہنم میں داخل گا
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں :
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک بات کہی ہے اور میں نے ایک اور بات کہی ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "”جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ کے سوا اوروں کو بھی پکارتا رہا (اللہ کا شریک و ہمسر ٹھہراتا رہا) ہو، تو وہ جہنم میں داخل گا“۔ جب کہ میں کہتا ہوں : جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے سوا کسی اور کو نہ پکارتا رہا ہو، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔
قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم كَلِمَةً وَقُلْتُ أُخْرَى، قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللهِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ» وَقُلْتُ أَنَا: مَنْ مَاتَ وَهُوَ لَا يَدْعُو لِلهِ نِدًّا دَخَلَ الْجَنَّةَ.
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جس نے ایسا کوئی کام اللہ کے سوا کسی اور کے لیے کیا، جسے صرف اللہ کی رضا جوئی کے لیے کیا جانا ضروری ہے، جیسے اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارا یا مصیبت کے وقت فریاد کی اور اسی حالت میں دنیا سے رخصت ہو گیا، تو وہ جہنم میں جانے والوں میں شامل ہوگا۔ جب کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ اضافہ کیا کہ جس شخص کی موت اس حالت میں ہوئی کہ اس نے کسی کو اللہ کا شریک نہيں بنایا، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔
يدعو: يشمل نوعي الدعاء وهما: دعاء العبادة ودعاء المسألة.
ندًّا: الند: هو الشبيه والنظير في الألوهية أو الربوبية أو الأسماء والصفات.
دعا عبادت ہے۔ اللہ کے علاوہ کسی اور سے دعا کرنا جائز نہیں ہے۔
توحید کی فضیلت اور اس بات کی وضاحت کہ جو شخص توحید پر قائم رہتے ہوئے مرا، وہ جنت میں داخل ہوگا۔ حالاں کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اپنے کچھ گناہوں کی وجہ سے اسے کچھ عذاب بھی دیا جائے۔
شرک کی خطرناکی اور اس بات کی وضاحت کہ جو شخص شرک کرتا ہوا مرے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔
مزید (12)
صحیح بخاری (6/ 23) (4497).
صحیح مسلم (1/ 94) (92).
فتح المجيد شرح كتاب التوحيد.
لعبد الرحمن التميمي (ص76).
القول المفيد على كتاب التوحيد.
لابن عثيمين (1/ 120).
الملخص في شرح كتاب التوحيد.
لصالح الفوزان (ص47).
الجديد في شرح كتاب التوحيد.
لمحمد القرعاوي (ص59).
التمهيد لشرح كتاب التوحيد.
لصالح آل الشيخ (ص42).
کتابوں میں مذکور
5 کتابیں- كتاب التوحيد (اس توحید کى کتاب)كتاب التوحيد للشيخ محمد بن عبد الوهاب"جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ کے سوا اوروں کو بھی پکارتا رہا ہو، وہ جہنم میں جائے گا۔"
- بعض حرام اشیاء جن کو بہت سارے لوگوں نے معمولى سمجھ رکھا ہے’’جو شخص غیر اللہ کو پکارتا اور اس سے دعا و پکار کرتا مرجائے تو وہ جہنم میں جاےگا‘‘۔