نص الموضوع
لواطت یعنی مردوں کی دبر میں صحبت کرنا کبیرہ گناہ ہے۔ یہ دراصل اس فطرتِ سلیمہ کو مسخ کرنا ہے، جس پر اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو پیدا فرمایا۔ یہ اخلاق کو تباہ، مردانگی کو ختم اور نسل کو منقطع کر دیتی ہے، معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتی اور اللہ تعالیٰ کے غضب اور سخت عذاب کو واجب ٹھہراتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قومِ لوط کے بارے میں فرمایا:
"پھر جب ہمارا حکم آپہنچا، ہم نے اس بستی کو زیر وزبر کر دیا؛ اوپر کا حصہ نیچے کر دیا اور ان پر کنکریلے پتھر برسائے جو تہ بہ تہ تھے۔
تیرے رب کی طرف سے نشان دار تھے اور وه ان ظالموں سے کچھ بھی دور نہ تھے۔"
[ھود: 114]
دلائل:
لواطت کی حرمت، اس کی شناعت اور اس کے عظیم جرم ہونے کی بہت سی دلیلیں موجود ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:
اللہ تعالیٰ نے لوط علیہ السلام کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا:
"کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو؟
اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو ، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے۔"
[الشعراء : 165-166]
﴿عَادُونَ﴾ یعنی: تم اپنے رب کی حلال کردہ شرمگاہوں سے ان کی طرف تجاوز کرتے ہو جو اس نے تم پر حرام کی ہیں۔ [167]
[109] تفسیر الطبری (625/ 6)۔
ایک اور جگہ ارشاد باری تعالی ہے:
"اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو بھیجا، جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم ایسا فحش کام کرتے ہو، جس کو تم سے پہلے کسی نے دنیا جہان والوں میں سے نہیں کیا؟
تم مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو عورتوں کو چھوڑ کر، بلکہ تم تو حد ہی سے گزر گئے ہو۔"
[الاعراف: 3].
اور عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’جسے تم لوگ دیکھو کہ وہ قومِ لوط والا فعل کر رہا ہے تو فاعل [کرنے والے] اور مفعول [کروانے والے] دونوں کو قتل کردو‘‘۔ [168]
[37] سنن ابو داود، حدیث نمبر : 4607۔
اور جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
""مجھے اپنی امت کے بارے میں جس چیز کا سب سے زیادہ خوف ہے، وہ قوم لوط والا عمل ہے۔" [169]"
[28] سنن ترمذی، حدیث نمبر : 2140۔
نقصانات:
لواطت کے بہت سے نقصانات ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:
- اس کے مرتکب کے لیے آخرت میں سخت وعید ہے۔
- حلال نکاح کی کمی اور بے نکاحی کا رواج۔
- نسل کو کم یا مکمل طور پر منقطع کر دینا۔ اس سے زندگی وجود میں لانے والا پانی ضائع ہو جاتا ہے۔ لواطت میں ملوث آدمی اس شخص کی طرح ہے، جو ایسی زمین میں بیج بوئے، جو زراعت کے لائق نہ ہو۔
علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
"لواطت فاعل اور مفعول (دونوں) میں رنج وغم اور نفرت پیدا کرتی ہے۔" [170]
[170] زاد المعاد (4/ 241 - 242) مع اختصار۔
- یہ چہرے کو سیاہ اور سینے کو تاریک کر دیتی اور دل کے نور کو مٹا دیتی ہے۔
- اس سے فاعل اور مفعول کے مابین لازمی طور پر نفرت، شدید بغض ونفرت اور قطع تعلقی پیدا ہو جاتی ہے۔
- یہ فاعل اور مفعول دونوں کے اندر ایسا بگاڑ پیدا کر دیتی ہے کہ اس کے بعد اصلاح کی امید تقریباً ختم ہو جاتی ہے، سوائے اس کے کہ اللہ سچی توبہ کی توفیق عطا فرما دے۔
- یہ نعمتوں کے زوال اور عذاب کے نزول کا ایک بہت بڑا سبب ہے۔
- یہ حیا کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے، جب کہ حیا ہی دلوں کی زندگی ہے۔ جب دل حیا سے محروم ہو جاتا ہے، تو وہ برائی کو اچھا اور اچھائی کو برا سمجھنے لگتا ہے، اور ایسے میں بگاڑ اپنی جڑ جما لیتی ہے۔
- یہ ایسی ڈھٹائی اور جرأت کو جنم دیتی ہے جو کسی اور چیز سے پیدا نہیں ہوتی۔
- ایسی بیماریوں کا ظہور جو سابقہ زمانوں میں موجود نہیں تھیں، مثلاً ایڈز کا مرض۔
- یہ عورتوں کے مابین ہم جنس پرستی یا زنا کا باعث بنتی ہے، کیونکہ جب مرد مردوں پر اکتفا کرنے لگیں گے تو عورتیں بھی عورتوں سے اکتفا کرنے لگیں گی یا پھر عورت اپنی شہوت پوری کرنے کے لیے اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کی طرف رجوع کرے گی۔
اس سے بچنے کے راستے:
لواطت کے جرم سے بچنے کے درج ذیل طریقے ہیں:
- نکاح، لواطت سے بچنے کا ایک مضبوط ترین ذریعہ ہے۔ جو شخص نکاح کی طاقت نہ رکھتا ہو، اسے روزہ رکھنا چاہیے۔ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
”جو نکاح کرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ نکاح کر لے، کیونکہ یہ نظر کو نیچی رکھنے اور شرم گاہ کو محفوظ رکھنے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے، اور جو اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے روزے رکھنے چاہییں، کیونکہ روزہ اس کی شہوت کو ختم کر دیتا ہے۔“
[1] صحیح بخاری، حدیث نمبر: 2766، صحیح مسلم، حدیث نمبر: 89۔
- مرد کا دوسرے مرد کی شرم گاہ کی طرف نہ دیکھنا۔ چنانچہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”ایک مرد دوسرے مرد کی شرم گاہ کی طرف نہ دیکھے اور نہ کوئی عورت دوسری عورت کی شرم گاہ کی طرف دیکھے۔ نہ کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے اور نہ کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے۔“ [172]
[3] صحیح مسلم، حدیث نمبر: 233۔
- فحش ویب سائٹس میں داخل ہونے اور برے دوستوں (مرد وخواتین) سے میل جول رکھنے سے بچنا۔
- بچے جب دس سال کے ہو جائیں، خواہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں، تو ان کے بستر الگ کر دینا۔ چنانچہ عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جب تمہارے بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز پڑھنے کا حکم دو اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز میں غفلت پر انہیں مارو اور ان کے بستر بھی الگ الگ کر دو۔" [173]۔
- اس کبیرہ گناہ کے دنیوی اور اخروی انجام سے خوف دلانا۔
- صحیح عقیدے کو افراد اور معاشروں کے نفوس میں راسخ کرنے، اس کی بنیادوں کو مستحکم کرنا اور ہمیشہ اس کی نگرانی کرنا۔ کیونکہ اکثر اوقات اخلاقی بے راہ روی، عقیدے میں خلل ہی کا نتیجہ ہوتا ہے۔