Skip to content

نص الموضوع

سود عظیم ترین گناہوں میں سے ایک کبیرہ گناہ ہے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ سود، سودخور کو دنیا و آخرت میں شدید نقصانات سے دوچار کرتا ہے۔ یہ معاشی زندگی کو برباد اور فرد وسماج دونوں کو متاثر کرتا ہے۔

’ربا‘ سے مراد قرض میں مدت کے عوض مطلق اضافہ ہے۔ ان دو چیزوں کے تبادلے میں اضافہ بھی سود ہے، جن میں ’ربا‘ جاری ہوتا ہے، جسے ’ربا الفضل‘ کہا جاتا ہے۔

رہا ربا النسیئۃ، تو اس سے مراد ہر ایسی دو اجناس کی خرید و فروخت میں قبضہ وملکیت کی تاخیر ہے، جو ربا الفضل کی علت میں یکساں ہوں۔

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"سونا سونا کے عوض، چاندی چاندی کے عوض، گندم گندم کے عوض، جو جو کے عوض، کھجور کھجور کے عوض، نمک نمک کے عوض، برابر برابر، نقد بہ نقد (فروخت کیا جائے)۔ چنانچہ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا، اس نے سود کا معاملہ کیا، (اس گناہ میں) لینے والا اور دینے والا برابر ہیں۔" [105]

[1] صحیح بخاری، حدیث نمبر: 2766، صحیح مسلم، حدیث نمبر: 89۔

سود کے معاملات اور اس کی صورتیں بہت زیادہ ہیں۔ لہٰذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ انہیں پہچانے، ان سے بچے اور کوئی بھی لین دین اس کا شرعی حکم معلوم کیے بغیر نہ کرے۔

دلائل:

سود سے خبردار کرنے کے لیے کتاب وسنت میں بہت سے نصوص وارد ہوئے ہیں، جن میں سے چند یہ ہيں:

اللہ تعالی کا فرمان ہے:

"سود خور لوگ نہ کھڑے ہوں گے مگر اسی طرح جس طرح وہ کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان چھو کر خبطی بنا دے۔ یہ اس لیے کہ یہ کہا کرتے تھے کہ تجارت بھی تو سود ہی کی طرح ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تجارت کو حلال کیا ہے اور سود کو حرام۔ جو شخص اپنے پاس آئی ہوئی اللہ تعالیٰ کی نصیحت سن کر رک گیا، اس کے لیے وہ ہے جو گزرا اور اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہے، اور جو پھر دوبارہ ﴿حرام کی طرف﴾ لوٹا، وہ جہنمی ہے۔ ایسے لوگ ہمیشہ ہی اس میں رہیں گے۔"

[البقرۃ: 264]۔

اللہ تعالی کا مزید ارشاد ہے:

"اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور جو سود باقی رہ گیا ہے وہ چھوڑ دو، اگر تم سچ مچ ایمان والے ہو۔

اور اگر ایسا نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے لڑنے کے لئے تیار ہو جاؤ..."

ایک اور جگہ ارشاد باری تعالی ہے:

"اے ایمان والو! بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو، تاکہ تمہیں نجات ملے۔"

[آل عمران: 103]

اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

”سات ہلاک کرنے والی چيزوں سے بچو۔“ صحابہ کرام نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کيا ہيں؟ آپﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا، جادو کرنا، کسی ایسی جان کو ناحق قتل کرنا جسے اللہ نے حرام کیا ہے، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، لڑائی کے موقع پر پیٹھ پھیر کر بھاگنا اور بھولی بھالی پاک دامن مومنہ عورتوں پر تہمت لگانا۔“ [106]

سمرة بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں كہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمايا:

’’آج رات میرے پاس دو آدمی آئے جو مجھے ایک مقدس سرزمین کی طرف لے گئے۔ ہم چلے یہاں تک کہ خون کی ایک نہر پر پہنچے جس میں ایک آدمی کھڑا تھا، اور نہر کے کنارے پر ایک دوسرا آدمی تھا جس کے سامنے پتھر رکھے تھے۔ نہر والا آدمی جب بھی باہر نکلنے کا ارادہ کرتا تو (کنارے والا) آدمی اس کے منہ میں ایک پتھر مار دیتا اور اسے وہیں لوٹا دیتا جہاں وہ تھا۔ چنانچہ جب بھی وہ نکلنے کے لیے آتا تو وہ اس کے منہ میں پتھر مار دیتا اور وہ اپنی پہلی جگہ پر لوٹ جاتا۔ میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ تو اس نے کہا: جسے آپ نے نہر میں دیکھا، یہ سود خور ہے‘‘۔[107]

نقصانات:

سودی لین دین کے بہت سے نقصانات ہیں۔ جن میں سے چند یہ ہیں:

  • سود کھانے والے کو آخرت میں سخت وعید اور دردناک عذاب کی سزا سنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے اس سے جنگ کا اعلان فرمایا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
  • سود خور رسول اللہ ﷺ کی لعنت کا مستحق ہے۔ چنانچہ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں:

’’اللہ کے رسولﷺ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، اس کے لکھنے والے اور اس کے دونوں گواہوں پر لعنت کی ہے اور فرمایا: یہ سب (گناہ میں) برابر ہیں‘‘۔ [108]

[3] صحیح مسلم، حدیث نمبر: 233۔

  • یہ باطل طریقے سے لوگوں کے مال کھانے کا ایک طریقہ ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

"اے ایمان والو! اپنے آپس کے مال ناجائز طریقہ سے مت کھاؤ، مگر یہ کہ تمہاری آپس کی رضا مندی سے خرید وفروخت ہو..."

[النساء: 31]،

امام طبری کے بقول اس کے معنی ہيں:

"تم ایک دوسرے کا مال سود، جوئے اور دیگر ان چیزوں کے ذریعے نہ کھاؤ جنہیں اللہ نے حرام قرار دیا ہے، سوائے اس کے کہ وہ تجارت ہو" [109]۔

[109] تفسیر الطبری (625/ 6)۔

  • سود سے حاصل کردہ مال کی برکت ختم کر دی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

"اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقہ کو بڑھاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے اور گنہگار سے محبت نہیں کرتا۔"

شیخ سعدی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"﴿يمحق الله ‌الربا﴾ یعنی اللہ تعالیٰ اسے اور اس کی برکت کو ذات اور وصف دونوں اعتبار سے ختم کر دیتا ہے۔ چنانچہ یہ اس (مال) میں آفات نازل ہونے اور اس سے برکت ختم ہو جانے کا سبب بنتا ہے۔ اگر اس میں سے خرچ کیا جائے تو اس پر کوئی اجر نہیں ملے گا، بلکہ وہ اس کے لیے جہنم کا توشہ بنے گا۔" [110]۔

[11] تفسیر سعدی (ص : 324)۔

ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:

’’جو شخص بھی سود کے ذریعے زیادہ مال حاصل کرتا ہے، اس کا انجام قلّت ہی ہوتا ہے‘‘۔ [111]

[74] سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر : 4019۔

  • سود دلوں میں بغض وعداوت پیدا کرتا اور دلوں سے رحمت وشفقت ختم کر دیتا ہے، جس کی وجہ سے اخوت دم توڑ دیتی ہے اور معاشرے کا شیرازہ بکھر جاتا ہے۔
  • سود ایک معاشرتی جرم ہے، جو معاشرے میں پھیل جائے، تو اسے تباہ اور اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔

اس سے بچنے کے راستے:

سودی معاملات سے بچنے کے درج ذیل طریقے ہيں:

  • اپنے آپ کو پکا سچا مومن بنانا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

"اے ایمان والو! بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ..."

یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایمان ہی اس امر کی تعمیل اور اس نہی سے اجتناب کا سبب اور موجب ہے۔ کیونکہ ایمان ان تمام باتوں کی کامل تصدیق کا نام ہے جن کی تصدیق واجب ہے، اور جن سے اعضا وجوارح کے اعمال لازم آتے ہیں۔ [112]

[112] دیکھیں: تفسیر سعدی (ص : 148)۔

  • تقوی اختیار کرنا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
  • اللہ کی رحمت حاصل کرنے کی حرص۔ اللہ تعالیٰ نے سود سے منع کرنے کے بعد ارشاد فرمایا:

"اور اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرو، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔"

  • موت اور قیامت کے دن کی ہولناکیوں کو یاد کرنا۔ اللہ تعالی نے سود کی آیتوں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا:

"اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاؤگے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔"

  • جہنم کا خوف۔ اللہ تعالیٰ نے سود سے منع کرنے کے بعد فرمایا:

"اور اس آگ سے ڈرو، جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔"

  • شرعی احکام سیکھنا، جن میں بیع وشرا اور سود کے احکام بھی شامل ہیں۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

”ہمارے بازار میں صرف وہی کاروبار کر سکتا ہے، جس کے پاس دین کا علم ہو۔“ [113]۔

[28] سنن ترمذی، حدیث نمبر : 2140۔

ایک دوسری روایت میں ہے:

"ورنہ وہ سود کھائے گا، خواہ وہ چاہے یا نہ چاہے۔" [114]

[114] الترغيب والترهيب للأصبهاني: (810)

  • رزق اور اس کے ذرائع میں حرام کی بجائے حلال پر اکتفا کرنا اور اللہ عزوجل سے دعا کرنا۔ حدیث میں آیا ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرمایا کرتے تھے:

’’اے اللہ ! تو مجھے اپنی حلال چیزوں کے ساتھ اپنی حرام چیزوں سے کافی ہوجا اور مجھے اپنے فضل سے نواز کر، اپنے ماسوا سے بے نیاز کردے۔‘‘ [94]