Skip to content

کیا نصاریٰ جنت میں داخل ہوں گے؟

مصدر الإجابة
قسم الأديان والفرق
الباب / الفصل
(قسم الأديان والفرق)

السؤال

کیا نصاریٰ جنت میں داخل ہوں گے؟

الجواب

آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے۔ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے منتخب فرماتا ہے۔ خالص دین اسی کا ہے۔ ساری مخلوق اسی کی پیدا کی ہوئی ہے، فرماں روائی اسی کی ہے اور حکم اسی کا چلتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

’’آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت ﻻزم ہے۔ کیا پھر تم اس کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو؟‘‘

[سورہ نحل : 97]،

ایک اور مقام پر فرمایا ہے :

’’آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘

[سورة آل عمران : 52-55]، ایک اور موقعے پر فرمایا ہے :

’’وہ بدلے کے دن (یعنی قیامت کے دن) کا مالک ہے۔‘‘

[سورہ فاتحہ : 5-7]،

چنانچہ دنیا اور آخرت کی مکمل بادشاہت اللہ تعالیٰ ہی کی ہے۔ وہی دین عطا کرتا ہے اور اس پر جزا و سزا دیتا ہے۔ اسی کا فیصلہ ہے کہ اسلام ہی بس اکیلا برحق مذہب ہے اور اس کے علاوہ دیگر تمام مذاہب باطل ہیں۔ اسی طرح اللہ تعالی ہی دنیا اور آخرت کا مالک ہے۔ وہی حکم دیتا اور فیصلہ فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

’’وہی اللہ ہے، اس کے سوا کوئی ﻻئق عبادت نہیں۔ دنیا اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے۔ اسی کی فرماں روائی ہے اور اسی کی طرف تم سب پھیرے جاؤ گے۔‘‘

[سورة القصص : 70]،

اسی اللہ کا یہ فیصلہ اور برحق فیصلہ ہے کہ جس نے اللہ کے لیے اولاد بنائی وہ مشرک اور کافر ہے، جب کہ مسیح علیہ السلام نے عیسائیوں کو اللہ کے ساتھ شرک کرنے سے ڈرایا تھا اور یہ بتایا تھا کہ جس نے ﷲ کے ساتھ شرک کیا، ﷲ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے، جیسا کہ فرمان باری تعالی ہے :

’’بے شک وه لوگ کافر ہوگئے جن کا قول ہے کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے، حاﻻں کہ خود مسیح نے ان سے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل! اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا رب ہے۔ یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے۔ اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے اور گنہگاروں کی مدد کرنے واﻻ کوئی نہیں ہوگا۔‘‘

[سورہ مائدہ : 44]۔

جس نے بھی اللہ کے نبیوں اور رسولوں علیہم الصلاۃ والسلام میں سے کسی نبی کا انکار کیا، وہ ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہے گا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

’’عادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔‘‘

[سورہ شعراء : 214]۔

چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ انھوں نے رسولوں کو جھٹلایا، حالاں کہ انھوں نے صرف اپنے رسول کو جھٹلایا تھا، لیکن جس نے کسی ایک نبی کو جھٹلایا اس نے تمام رسولوں کو جھٹلا دیا؛ کیوں کہ ان سب کی رسالت ایک ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیا علیہم السلام میں سے کسی ایک نبی کا انکار کرنے والے کو کافر قرار دیا ہے۔ اس کا فرمان ہے :

’’اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ پر، اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) پر، اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) پر اتاری ہے اور ان کتابوں پر جو اس سے پہلے اس نے نازل فرمائی ہیں، ایمان لاؤ۔ جو شخص اللہ تعالیٰ سے، اس کے فرشتوں سے، اس کی کتابوں سے، اس کے رسولوں سے اور قیامت کے دن سے کفر کرے وه تو بہت بڑی دور کی گمراہی میں جا پڑا۔‘‘

[سورۃ النساء : 163]،

حدیث میں خاص طور سے یہود و نصاریٰ کے بارے میں ایک بات کہی گئی ہے۔ چنانچہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :

’’قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے! اس امت کا کوئی بھی شخص چاہے وہ یہودی ہو یا نصرانی، اسے میری بعثت کی اطلاع ہوئی ہو اور وہ اس دین پر ایمان لائے بغیر مرجائے جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے، تو وہ یقینًا اہلِ جہنم میں سے ہوگا۔‘‘

[صحیح مسلم، حدیث نمبر : 170]۔

اسی طرح رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :

’’جنت میں صرف مسلمان ہی داخل ہوں گے۔‘‘

[صحیح بخاری، حدیث نمبر : 2620، صحیح مسلم، حدیث نمبر : 1003]۔

البتہ وہ موحد نصاریٰ جنھوں نے اسلام کا زمانہ نہیں پایا اور وہ اللہ تعالی کو رب اور عیسیٰ علیہ السلام کو رسول مانتے رہے، تو ایسے لوگ مومن ہیں اور جنت جائیں گے۔

یہاں یہ بھی جان لینا چاہیے کہ جس شخص تک اسلام کا پیغام نہیں سنا پنہچا، وہ اللہ کے دین کے بارے میں کچھ جان نہیں سکا اور اس پر حجت تمام نہیں ہوئی، اللہ تعالیٰ اس پر ظلم نہیں کرے گا؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ فرماتا ہے اور لوگوں پر ذرہ برابر ظلم نہیں کرتا۔ جب قیامت قائم ہوگی اور اللہ تعالیٰ مخلوقات کو اٹھائے گا، تو اس طرح کے لوگوں کا امتحان لے گا۔ اس وقت اگر وہ ایمان لے آئے اور تصدیق کی تو جنت میں داخل ہوں گے اور اگر جھٹلایا اور تکبر کیا تو اپنے کفر، عناد اور اللہ کے سامنے تکبر کرنے کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوں گے۔

المصدر

قسم الأديان والفرق

ملاحظات

--