غیر مسلم اگر اچھے کردار کے حامل ہوں تب بھی وہ جہنم میں کیوں داخل ہوں گے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- اليوم الآخر والمصيرالنار
- مصدر الإجابة
- قسم ما يتعلق بغير المسلمين والشرك والعبادة
- الباب / الفصل
- (قسم ما يتعلق بغير المسلمين والشرك والعبادة)
السؤال
غیر مسلم اگر اچھے کردار کے حامل ہوں تب بھی وہ جہنم میں کیوں داخل ہوں گے؟
الجواب
یہ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے : وہ شخص جہنم میں کیسے داخل ہوگا جس نے اچھی زندگی گزاری ہو، سچائی اور احسان کے ساتھ معاملات کیے ہوں، لیکن وہ مسلمان نہ ہو؟ کیا یہ ظلم نہیں ہے؟
بلاشبہ سب سے عظیم حق، اللہ تعالیٰ کا حقِ توحید ہے۔ انسان خواہ مخلوق کے ساتھ کتنا ہی حسنِ سلوک کرے، اگر وہ اپنے اس خالق کا انکار کر دے جس نے اسے ہر نعمت سے نوازا ہے، تو یقیناً اس نے سب سے عظیم حق کو ضائع کر دیا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کا حق بندوں کے حقوق سے کہیں زیادہ عظیم ہے اور وہ حق یہ ہے کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کی جائے اور کسی کو اس کا شریک نہ بنایا جائے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
’’یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے...‘‘
[النساء :1]
لہذا جس نے توحید کا انکار کیا، اس کا کوئی بھی عمل قبول نہیں کیا جائے گا۔ چاہے وہ کیسا ہی ہو۔
اللہ تعالیٰ کوئی عمل قبول اس وقت تک قبول نہیں کرتا، جب تک اس کے اندر دو شرطیں نہ پائی جائيں : اللہ پر ایمان رکھنا اور اسے خالص طور پر اسی کی رضا جوئی کے لیے کرنا۔ لہذا جو شخص ایمان سے محروم ہو، اس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا، اگرچہ اس میں لوگوں کے لیے بھلائی ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
’’اور انہوں نے جو جو اعمال کیے تھے ہم نےان کی طرف بڑھ کر انہیں پراگنده ذروں کی طرح کردیا۔‘‘
[الفرقان : 3]۔
جو شخص غیر مسلم ہونے کی حالت میں کوئی نیک عمل کرے، تو بسا اوقات اللہ تعالیٰ اسے دنیا ہی میں ذہنی سکون، نیک نامی و شہرت، مال یا اولاد کی صورت میں اس کا اجر دے دیتا ہے: ۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ہے :
"کافر جب کوئی نیک عمل کرتا ہے تو اس کے بدلے میں دنیا ہی میں اسے رزق دے دیا جاتا ہے۔"
لیکن آخرت میں بغیر ایمان کے کوئی عمل اسے فائدہ نہیں دے گا۔
اللہ عادل ہے، وہ کسی کو اس وقت تک عذاب نہیں دیتا، جب تک اس کے پاس حجت نہ پہنچ جائے اور وہ اس سے اعراض نہ کرے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے:
’’اور ہماری سنت نہیں کہ رسول بھیجنے سے پہلے ہی عذاب کرنے لگیں۔‘‘
[سورہ اسراء : 15]۔
لہذا جس نے زندگی گزاری اور اس تک صحیح دعوت نہیں پہنچی، قیامت کے دن اس کا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہوگا۔ اسے اس طرح آزمایا جائے گا کہ اللہ کا عدل اور اس کی رحمت واضح ہو جائے۔
لوگوں کے ساتھ حُسنِ سلوک اس شخص کو کوئی فائدہ نہیں دے گا، جو اپنے خالق کا انکار کرے۔ اس کی مثال ایک ایسے ملازم کی مانند ہے، جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ تو مخلص ہو، لیکن کمپنی مدیر کے وجود کا ہی منکر ہو، جس نے اسے ملازمت دی ہے۔ لہذا اصل مسئلہ اس کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ برتاؤ کا نہیں، بلکہ سب سے بڑے حق دار کے انکار اور احسان فراموشی کا ہے۔
کفر پر مرنے والے کا جہنم میں داخل ہونا ظلم نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کا عین عدل و انصاف ہے؛ کیوں کہ سب سے بڑا گناہ توحید کا انکار کرنا ہے۔ اس کے باوجود، اللہ تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرتا۔ جس تک حق پہنچ گیا اور اس نے اعراض کیا، وہ سزا کا مستحق ہے اور جس تک حجت نہیں پہنچی، اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد ہے۔ کامل عدل و انصاف قیامت کے دن ظاہر ہوگا، جہاں کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔
المصدر
ملاحظات
--