ہم ایک ایسے معبود کی عبادت کیوں کریں جسے ہم دیکھ نہیں سکتے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- الشبهات والاعتراضات
- مصدر الإجابة
- قسم ما يتعلق بغير المسلمين والشرك والعبادة
- الباب / الفصل
- (قسم ما يتعلق بغير المسلمين والشرك والعبادة)
السؤال
ہم ایک ایسے معبود کی عبادت کیوں کریں جسے ہم دیکھ نہیں سکتے؟
الجواب
بعض لوگ یہ سوال کر سکتے ہیں کہ ہم ایسے رب کی عبادت کیسے کریں جسے ہماری نگاہیں دیکھ نہیں سکتیں؟ کیا یہ بہتر نہيں ہے کہ وہ محسوس کیا جانے والا اور دکھائی دینے والا ہو، تاکہ ہم اس پر ایمان لا سکیں؟
اولاََ : اللہ تعالیٰ کو نہ دیکھنا اس کے وجود کی نفی نہیں کرتا۔
بہت سی ایسی چیزیں ہیں جنھیں ہم دیکھ نہیں سکتے، اس کے باوجود ہم عقل، حس اور آثار کے ذریعے ان کے وجود پر یقین رکھتے ہیں، جیسے ہوا، بجلی اور کشش ثقل۔ ہم ان کے اثرات کو دیکھ کر ان ان پر یقین کر لیتے ہیں۔ یہی حال اللہ سبحانہ کی ذات کا ہے کہ ہم اس کائنات میں اس کی تخلیق، اس کی قدرت اور اس کی عظمت کے آثار دیکھ رہے ہیں، لہٰذا اس کا وجود اس سے کہیں زیادہ واضح ہے کہ اسے آنکھ سے دیکھنے کی ضرورت پیش آئے۔ فرمان الہی ہے :
’’...کیا حق تعالیٰ کے بارے میں تمہیں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا بنانے واﻻ ہے...‘‘
[سورہ ابراھیم : 10]۔
ثانيًا : اللہ اس سے عظیم ہے کہ نگاہیں اس کا ادراک کر سکیں۔
اللہ جل وعلا کاملِ مطلق ہے، وہ مخلوقات کے مشابہ نہیں ہے اور حواس اس کا احاطہ نہیں کر سکتے ہیں۔ لہذا دنیا میں اسے دیکھنے سے عاجز ہونا اس کا نقص نہیں ہے، بلکہ یہ اس کی عظمت اور بلندیِ شان کی وجہ سے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’اس کو تو کسی کی نگاه محیط نہیں ہوسکتی اور وه سب نگاہوں کو محیط ہو جاتا ہے اور وہی بڑا باریک بین باخبر ہے۔‘‘
[سورہ انعام : 103]
ثالثََا : غیب پر ایمان لانے کی حکمت
غیب پر ایمان لانا متقیوں کی سب سے اعلیٰ صفات میں سے ایک صفت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’جو لوگ غیب پر ایمان ﻻتے ہیں...‘‘
[البقرۃ : 21]
چنانچہ غیب پر یقین انسان کے اندر سچائی اور اخلاص پیدا کرتا ہے اور اس کی حقیقت کو جانچتا ہے کہ آیا وہ یقین اور تسلیم کے ساتھ اللہ کی عبادت کرتا ہے یا محض اسی کی عبادت کرتا ہے جس کا اس کے حواس ادراک کر سکیں؟ یہ بھی دراصل دنیوی ابتلا کے مقاصد میں سے ہے۔
رابعََا : اللہ نے مومنوں سے آخرت میں اپنے دیدار کا وعدہ فرمایا ہے۔
اہلِ ایمان کو دنیا میں بطور امتحان دیدارِ الہی سے محروم رکھا جاتا ہے، لیکن جنت کی سب سے عظیم نعمت یہ ہوگی کہ اللہ تعالیٰ اپنے مبارک چہرے کا دیدار عطا فرما کر ان کے ساتھ عزت افزائی کا معاملہ فرمائے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
’’اس روز بہت سے چہرے تروتازه اور بارونق ہوں گے۔
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے۔‘‘
[سورہ قیامۃ : 22-23]۔
جب کہ نبی ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:
”یقینا تم لوگ اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے، جیسے چودھویں رات کے چاند کو دیکھتے ہو اور تمھیں اس کے دیدار میں مطلق تکلیف نہ ہوگی۔“
لہذا دنیا میں دیدار سے محرومی آخرت میں عظیم ترین عطیہ ہے۔
لہذا، دنیا میں اللہ کو نہ دیکھنے کے باوجود ہمارا اس کی عبادت کرنا نہ تو کوئی عجیب بات ہے اور نہ ہی کوئی نقص، بلکہ یہ اس کی عظمت کا تقاضا ہے اور غیب پر ایمان کے حوالے سے ہماری آزمائش کا میدان بھی۔ اس کا وجود عقلی، فطری، کائناتی اور شرعی دلائل سے ثابت ہے۔ اگر لوگ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے، تو امتحان کا کوئی مطلب باقی نہ رہتا اور ایمان اختیار کے بجائے جبر بن جاتا۔ چنانچہ اللہ کی حکمت کا تقاضا یہی تھا کہ دنیا میں ایمان غیب پر مبنی ہو، تاکہ سچے اور جھوٹے، مخلص اور ڈھونگی کے درمیان امتیاز ہو جائے۔
اللہ کی رؤیت سب سے عظیم نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے آخرت میں اپنے بندوں کے لیے ذخیرہ کر رکھی ہے۔ چنانچہ اب اس پر ایمان لانا بندے کے صدق کی دلیل ہے اور قیامت کے دن اس کے مبارک چہرے کا دیدار اسی صدق کی جزا ہوگا۔
المصدر
ملاحظات
--