Skip to content
المَعَارج /

آیت ١٨

٧٠ : ١٨

آیت ١٨ of المَعَارج (٧٠ : ١٨). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

المَعَارج آیات ٤٤
سورت · المَعَارج
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
٧٠ : ١٨

وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰٓ

اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی دنیا میں حق سے پیٹھ پھیرتا اور منہ موڑتا تھا اور مال جمع کرکے خزانوں میں سنبھال سنبھال کر رکھتا تھا، اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا تھا نہ اس میں سے زکوۃ نکالتا تھا۔ اللہ تعالٰی جہنم کو قوت گویائی عطا فرمائے گا اور جہنم بزبان قال خود ایسے لوگوں کو پکارے گی، بعض کہتے ہیں، پکارنے والے فرشتے ہی ہونگے اسے منسوب جہنم کی طرف کر دیا گیا ہے۔ بعض کہتے ہیں کوئی نہیں پکارے گا، یہ صرف تمثیل کے طور پر ایسا کہا گیا ہے۔ مطلب ہے کہ مذکورہ افراد کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔