Skip to content
سورتوں کی فہرست /

التَّكاثُر

التَّكاثُر is chapter ١٠٢ of the Quran and has ٨ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

8 آیات سورت نمبر ١٠٢
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ

زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.

Explanation & meanings · ١
  1. أَلْهَى يُلْهِي، کے معنی ہیں، غافل کر دینا۔ تَكَاثُرٌ، زیادتی کی خواہش۔ یہ عام ہے۔ مال، اولاد، اعوان وانصار اور خاندان وقبیلہ وغیرہ، سب کو شامل ہے۔ ہر وہ چیز، جس کی کثرت انسان کو محبوب ہو اور کثرت کے حصول کی کوشش وخواہش اسے اللہ کے احکام اور آخرت سے غافل کر دے۔ یہاں اللہ تعالیٰ انسان کی اسی کمزوری کو بیان کر رہا ہے، جس میں انسانوں کی اکثریت ہر دور میں مبتلا رہی ہے۔

حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ

یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے.

Explanation & meanings · ١
  1. اس کا مطلب ہے کہ حصول کثرت کے لئے محنت کرتے کرتے، تمہیں موت آگئی، اور تم قبروں میں جا پہنچے۔

كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

ہرگز نہیں تم عنقریب معلوم کر لو گے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی تم جس تکاثر وتفاخر میں ہو، یہ صحیح نہیں۔

ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا.

Explanation & meanings · ١
  1. اس کا انجام عنقریب تم جان لو گے، یہ بطور تاکید دو مرتبہ فرمایا۔

كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ

ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو.

Explanation & meanings · ١
  1. اس کا جواب محذوف ہے۔ مطلب ہے کہ اگر تم اس سے غفلت کا انجام اس طرح یقینی طور پر جان لو، جس طرح دنیا کی کسی دیکھی بھالی چیز کا تمہیں یقین ہوتا ہے تو تم یقیناً اس تکاثر وتفاخر میں مبتلا نہ ہو۔