"سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تمھارے اندر سب سے اچھا انسان وہ ہے، جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے اچھا ہو۔"
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تمھارے اندر سب سے اچھا انسان وہ ہے، جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے اچھا ہو۔"
«أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا، وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِهِمْ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہيں کہ سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ دراصل حسن اخلاق کا مظاہرہ مسکرا کر ملنے، دوسروں کا بھلا کرنے، خوش کلامی کرنے اور کسی کو تکلیف نہ دینے سے ہوتا ہے۔ اسی طرح سب سے بہتر مؤمن وہ ہے جو اپنی عورتوں، مثلا بیوی، بیٹیوں، بہنوں اور دیگر رشتے دار عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہو۔ کیوں کہ یہ عورتیں حسن اخلاق کی سب سے زیادہ حق دار ہیں۔
....:
اچھے اخلاق کی فضیلت اور ان کا ایمان کا حصہ ہونا۔
عمل بھی ایمان میں داخل ہے اور ایمان گھٹتا اور بڑھتا ہے۔
اسلام نے عورت کو عزت و احترام کا مقام دیا ہے اور اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی ترغیب دی ہے۔
مزید (11)
سننِ ابو داود (7/ 70) (4682).
سننِ ترمذی (2/ 454) (1162).
مسند أحمد ط الرسالة (12/ 364) (7402).
سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها.
للألباني (1/ 573).
بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين.
لسليم الهلالي (1/ 362).
شرح رياض الصالحين.
لابن عثيمين (3/ 130).
كنوز رياض الصالحين.
لمجموعة من الباحثين (5/ 234).
کتابوں میں مذکور
12 کتابیں- مشروع منهاج زادكزادك 2 طالب نهائي”سب سے کامل ایمان والا شخص وہ ہے، جو اخلاق میں سب سے اچھا ہو۔“
- مشروع منهاج زادكزادك 2 طالب نهائي"سب سے کامل ایمان والا مومن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔"
- مشروع منهاج زادكزادك 2 طالب نهائي”مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا شخص وہ ہے، جو اخلاق میں سب سے اچھا ہو۔“
مزید (9)
- اعتقاد الأئمة الأربعةأكمل المؤمنين إيمانًا أحسنهم خلقًا....
- التمسك بالسنة النبوية وأثاره2«أكمل المؤمنين إيمانًا: أحسنهم خلقًا».
- ترجمة المقاطع المرئية - مشروع هدايات 1(أكمل المؤمنين إيماناً أحسنهم خُلقاً).
- دين الإسلام تعرضه نصوص القرآن وسنة خير الأنامعرض دين الإسلام بالأدلة النقلية(أكمل المؤمنين إيماناً أحسنهم خلقاً)[14]
- ما لا يسع أطفال المسلمين جهله«أَكْمَلُ المُؤْمِنِينَ إِيمَانًا: أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا»[71].
- ما لا يسع أطفال المسلمين جهله«أَكْمَلُ المُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا»[174].
- ما لا يسع أطفال المسلمين جهله«أَكْمَلُ المُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا»[178].
- مكارم الأخلاق2«أكمل المؤمنين إيمانًا أحسنهم خلقًا».
- نبراس طالب (1)1«أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا»