Skip to content

"جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔"

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

"جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔"

«مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ».

متفق علیہ
حديث صحيح
شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جس نے آپ پر جھوٹ بولا، یعنی کسی قول یا عمل کی جھوٹی نسبت آپ کی طرف کر دی، اسے اس جھوٹ کے بدلے میں آخرت میں جہنم میں جگہ دی جائے گی۔

کلمات کے معانی

...:

حدیث کے بعض فوائد

جان بوجھ کر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ بولنا جہنم میں دخول کا سبب ہے۔

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ بولنا دیگر لوگوں پر جھوٹ بولنے کی طرح نہيں ہے۔ کیوں کہ آپ پر بولی جانے والی جھوٹ کے نتیجے میں دین اور دنیا میں بہت سارے مفاسد ظاہر ہوجاتے ہیں۔

پوری چھان بین اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی جانب نسبت کے صحیح ہونے کا اطمینان حاصل کیے بغیر حدیثوں کو عام کرنے کی ممانعت۔

حوالہ جات
مزید (7)

صحیح بخاری (1/ 33) (110).

صحیح مسلم (1/ 10) (3).

إكمال المعلم (1/111).

شرح النووي على مسلم (1/65).

المفهم (1/32).

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (2/ 151).

شرح مقدمة سنن ابن ماجه (5/ 8).