Skip to content

”جو شخص مجھے اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان والی چیز (زبان) اور اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیان والی چیز (شرم گاہ) کی حفاظت کی ضمانت دے دے، میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں“۔

سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :

”جو شخص مجھے اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان والی چیز (زبان) اور اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیان والی چیز (شرم گاہ) کی حفاظت کی ضمانت دے دے، میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں“۔

«مَنْ يَضْمَنْ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ أَضْمَنْ لَهُ الْجَنَّةَ».

اسے بخاری نے روایت کیا ہے
حديث صحيح
شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم دو باتیں بتا رہے ہیں، جن کا التزام کرنے والا جنت میں داخل ہوگا۔ 1- زبان کو ایسی باتوں سے محفوظ رکھنا، جن سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔ 2- زنا میں واقع ہونے سے شرم گاہ کی حفاظت کرنا۔ کیوں کہ ان دونوں اعضا سے کثرت سے گناہ ہو جایا کرتے ہیں۔

کلمات کے معانی

...:

حدیث کے بعض فوائد

زبان اور شرم گاہ کی حفاظت جنت میں داخلہ ملنے کا سبب ہے۔

زبان اور شرم گاہ کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ دونوں اعضا دنیا و آخرت کی آزمائش کے سب سے بڑے سرچشمے ہيں۔

حوالہ جات
مزید (12)

صحیح بخاری (8/ 100) (6474).

بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين.

تأليف سليم الهلالي (3/ 9).

نزهة المتقين شرح رياض الصالحين.

تأليف د.

مصطفى الخِن وغيره (2/ 1035).

كنوز رياض الصالحين.

لمجموعة من الباحثين (18/ 85).

شرح رياض الصالحين.

لابن عثيمين (6/ 117).

إرشاد الساري لشرح صحيح البخاري.

للقسطلاني (9/ 272).