Skip to content
نُوح /

آیت ٢٢

٧١ : ٢٢

آیت ٢٢ of نُوح (٧١ : ٢٢). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

نُوح آیات ٢٨
سورت · نُوح
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
٧١ : ٢٢

وَمَكَرُواْ مَكۡرٗا كُبَّارٗا

اور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا.

Explanation & meanings · ١
  1. یہ مکر یا فریب کیا تھا ؟بعض کہتے ہیں ان کا بعض لوگوں کو حضرت نوح (عليه السلام) کے قتل پر ابھارنا تھا بعض کہتے ہیں کہ مال واولاد کی وجہ سے جس فریب نفس کا وہ شکار ہوئے حتی کہ بعض نے کہا کہ اگر یہ حق پر نہ ہوتے تو ان کو یہ نعمتیں کیوں میسر آتیں؟ اور بعض کے نزدیک ان کے بڑوں کا یہ کہنا تھا کہ تم اپنے معبودوں کی عبادت مت چھوڑنا، بعض کے نزدیک ان کا کفر ہی، بڑا مکر تھا۔