Skip to content
القَمَر /

آیت ٤٣

٥٤ : ٤٣

آیت ٤٣ of القَمَر (٥٤ : ٤٣). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

القَمَر آیات ٥٥
سورت · القَمَر
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
٥٤ : ٤٣

أَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٞ مِّنۡ أُوْلَٰٓئِكُمۡ أَمۡ لَكُم بَرَآءَةٞ فِي ٱلزُّبُرِ

(اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں ؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟

Explanation & meanings · ٢
  1. یہ استفہام انکار یعنی نفی کے لیے ہے۔ یعنی اے اہل عرب ! تمہارے کافر، گزشتہ کافروں سے، بہتر نہیں ہیں، جب وہ اپنے کفر کی وجہ سے ہلاک کر دیئے گئے، تو تم جب کہ تم ان سے بدتر ہو، عذاب سے سلامتی کی امید کیوں رکھتے ہو؟
  2. زُبُرٌ سے مراد گزشتہ انبیا پرنازل شدہ کتابیں ہیں۔ یعنی کیا تمہاری بابت کتب منزلہ میں صراحت کر دی گئی ہے کہ یہ قریش یا عرب،جو مرضی کرتے رہیں، ان پر غالب نہیں آئے گا۔