Skip to content
صٓ /

آیت ٣٥

٣٨ : ٣٥

آیت ٣٥ of صٓ (٣٨ : ٣٥). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

صٓ آیات ٨٨
سورت · صٓ
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
٣٨ : ٣٥

قَالَ رَبِّ ٱغۡفِرۡ لِي وَهَبۡ لِي مُلۡكٗا لَّا يَنۢبَغِي لِأَحَدٖ مِّنۢ بَعۡدِيٓۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡوَهَّابُ

کہا کہ اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے سوا کسی (شخص) کے ﻻئق نہ ہو ، تو بڑا ہی دینے واﻻ ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی شاہ سواروں کی فوج پیدا ہونے کی آرزو، تیری حکمت ومشیت کے تحت پوری نہیں ہوئی، لیکن اگر مجھے ایسی بااختیار بادشاہت عطا کر دے کہ ویسی بادشاہت میرے سوا یا میرے بعد کسی کے پاس نہ ہو، تو پھر اولاد کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ یہ دعا بھی اللہ کے دین کے غلبے کے لئے ہی تھی۔