٣٨ : ٢٠
وَشَدَدۡنَا مُلۡكَهُۥ وَءَاتَيۡنَٰهُ ٱلۡحِكۡمَةَ وَفَصۡلَ ٱلۡخِطَابِ
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور اسے حکمت دی تھی اور بات کا فیصلہ کرنا.
Explanation & meanings · ٣
- ہر طرح کی مادی اور روحانی اسباب کے ذریعے سے۔
- یعنی نبوت، اصابت رائے، قول سداد اور فعل صواب۔
- یعنی مقدمات کے فیصلے کرنے کی صلاحیت، بصیرت وتفقہ اور استدلال وبیان کی قوت۔