Skip to content
المؤمنُون /

آیت ٧٠

٢٣ : ٧٠

آیت ٧٠ of المؤمنُون (٢٣ : ٧٠). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

المؤمنُون آیات ١١٨
سورت · المؤمنُون
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
٢٣ : ٧٠

أَمۡ يَقُولُونَ بِهِۦ جِنَّةُۢۚ بَلۡ جَآءَهُم بِٱلۡحَقِّ وَأَكۡثَرُهُمۡ لِلۡحَقِّ كَٰرِهُونَ

یا یہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے ؟ بلکہ وه تو ان کے پاس حق ﻻیا ہے۔ ہاں ان میں اکثر حق سے چڑنے والے ہیں.

Explanation & meanings · ٢
  1. یہ بھی زجر و توبیخ کے طور پر ہی ہے یعنی اس پیغمبر نے ایسا قرآن پیش کیا جس کی نظیر پیش کرنے سے دنیا قاصر ہے۔ اسی طرح اس کی تعلیمات نوع انسانی کے لئے رحمت اور امن و سکون کا باعث ہیں۔ کیا ایسا قرآن اور ایسی تعلیمات ایسا شخص بھی پیش کر سکتا ہے جو دیوانہ اور مجنون ہو؟۔
  2. یعنی ان کے اعراض اور استکبار کی اصل وجہ حق سے ان کی کراہت (ناپسدیدگی) ہے جو عرصہ دراز سے باطل کو اختیار کئے رکھنے کی وجہ سے ان کے اندر پیدا ہوگئی ہے۔