Skip to content

”جب کوئی آدمی اپنے بھائی سے محبت کرتا ہو، تو اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے“

مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

”جب کوئی آدمی اپنے بھائی سے محبت کرتا ہو، تو اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے“

«إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَلْيُخْبِرْهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُ».

اسے ابو داود‘ ترمذی‘ نسائی نے الکبری میں اور احمد نے روایت کیا ہے
حديث صحيح
شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ان اسباب میں سے ایک سبب بیان کر رہے ہیں، جو ایمان والوں کے بیچ آپسی رشتے کو مضبوط کرنے اور محبت عام کرنے کا کام کرتے ہیں۔ وہ یہ کہ جب کوئی شخص کسی سے محبت رکھے تو اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت رکھتا ہے۔

حدیث کے بعض فوائد

ایسی خالص محبت کی فضیلت جو اللہ کے لیے رکھی جائے اور جس کے پیچھے کوئی دنیوی مقصد کارفرما نہ ہو۔

جس شخص سے اللہ کے لیے محبت رکھی جائے، اسے یہ بات بتا دینا مستحب ہے، اس سے محبت و الفت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایمان والوں کے درمیان آپسی محبت کا فروغ ایمانی اخوت کو مضبوط بناتا ہے اور معاشرے کو بکھراؤ سے محفوظ رکھتا ہے۔

حوالہ جات
مزید (16)

سننِ ابو داود (7/ 444) (5124).

سننِ ترمذی (4/ 199) (2392).

نسائی کی سنن کبرى (9/ 87) (9963).

مُسنَد احمد (28/ 408) (17171).

بهجة الناظرين شرح رياض الصالحين.

لسليم الهلالي (1/ 450).

تطريز رياض الصالحين.

لفيصل المبارك (ص258).

رياض الصالحين للنووي.

(ص138) (383).

سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها.

للألباني (1/ 777).

فيض القدير شرح الجامع الصغير.

للمناوي (1/ 247).

كنوز رياض الصالحين.

لمجموعة من الباحثين (6/ 279).