Skip to content

اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ یہ دعا پڑھا کرتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب مجھے بخش دے۔)

حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ یہ دعا پڑھا کرتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب مجھے بخش دے۔)

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ: «رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي».

اسے ابوداود، نسائی، ابن ماجہ اور احمد نے روایت کیا ہے
حديث صحيح
شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ عليه وسلم دو سجدوں کے بیچ کے جلسے میں یہ دعا پڑھتے اور اسے بار بار دہراتے تھے : "رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي"۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ اے میرے رب! مجھے بخش دے۔) دراصل اس دعا کے ذریعے بندہ اپنے رب سے اس بات کی درخواست کرتا ہے کہ وه اس کے گناہ بخش دے اور اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے۔

کلمات کے معانی

...:

حدیث کے بعض فوائد

فرض اور نفل نماز میں دو سجدوں کے درمیان اس دعا کی مشروعیت۔

"رب اغفر لي" ایک سے زیادہ بار پڑھنا مستحب اور ایک بار پڑھنا واجب ہے۔

حوالہ جات
مزید (5)

سننِ ابو داود (2/ 154) (874).

سننِ نسائی (2/ 231) (1145).

سننِ ابن ماجہ (2/ 64) (897).

مُسنَد احمد (38/ 392) (23375).

نيل الأوطار (2/ 305).