"جنت میں چغل خور داخل نہيں ہوگا۔"
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ میں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو کہتے ہوئے سنا:
"جنت میں چغل خور داخل نہيں ہوگا۔"
«لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ ایسا چغل خور شخص، جو لوگوں کے تعلقات خراب کرنے کے ارادے سے ایک کی بات دوسرے کو پہنچاتا پھرتا ہو، وہ اس سزا کا مستحق ہے کہ جنت میں داخل نہ ہو۔
...:
چغل خوری کبیرہ گناہ ہے۔
چغل خوری کی ممانعت، کیوں کہ یہ افراد اور جماعتوں کے لیے بڑی نقصان دہ چیز ہے۔
مزید (10)
صحیح بخاری (8/ 17) (6056).
صحیح مسلم (1/ 101) (105).
شرح رياض الصالحين.
لابن عثيمين (6/ 145).
فتح ذي الجلال والإكرام شرح بلوغ المرام.
لابن عثيمين (6/ 401).
توضيح الأحكام من بلوغ المرام.
للبسام (7/ 452).
منحة العلام في شرح بلوغ المرام.
لعبد الله الفوزان (10/ 273).