Skip to content

’’تم اگلی صف پوری کرو، اس کے بعد جو اس سے متصل ہے اور جو کمی ہو وہ پچھلی صف میں ہو۔‘‘

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’’تم اگلی صف پوری کرو، اس کے بعد جو اس سے متصل ہے اور جو کمی ہو وہ پچھلی صف میں ہو۔‘‘

«أَتِمُّوا الصَّفَّ المُقَدَّمَ، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ، فَمَا كَانَ مِنْ نَقْصٍ فَلْيَكُنْ فِي الصَّفِّ المُؤَخَّرِ».

اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔
حديث صحيح
شرح

نبی ﷺ نے جماعت سے نماز پڑھنے والے مردوں کو حکم دیا کہ وہ پہلی صف مکمل کریں، پھر اس کے بعد والی صف، اور اسی طرح (باقی صفیں بھی)۔ چنانچہ اگر کسی صف میں کوئی کمی ہو تو یہ کمی آخری صف میں ہونی چاہیے۔

حدیث کے بعض فوائد

صفیں برابر کرنے سے متعلق سنت کا بیان۔

نمازیوں کو چاہیے کہ وہ اگلی صفوں میں کمی نہ چھوڑیں، بلکہ کمی پچھلی صف میں ہو۔

حوالہ جات
مزید (3)

سننِ ابو داود (2/ 10) (671).

سننِ نسائی (2/ 93) (818).

شرح سنن أبي داود للعباد (89/ 25).