"سب سے افضل ذکر "لا الہ الا اللہ" اور سب سے افضل دعا "الحمد للہ" ہے۔"
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو کہتے ہوئے سنا :
"سب سے افضل ذکر "لا الہ الا اللہ" اور سب سے افضل دعا "الحمد للہ" ہے۔"
«أَفْضَلُ الذِّكْرِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ: الْحَمْدُ لِلهِ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہمیں بتا رہے ہیں کہ سب سے افضل ذکر "لا الہ الا اللہ" ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی برحق معبود نہيں ہے۔ جب کہ سب سے افضل دعا "الحمد للہ" ہے، جو اس بات کا اعتراف ہے کہ اصل منعم اللہ سبحانہ و تعالی ہے، جو کامل و جمیل وصف کا مستحق ہے۔
...:
کلمۂ توحید کے ذریعے اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرنے اور حمد و ثنا کے ذریعے بہت زیادہ دعا کرنے کی ترغیب۔
مزید (5)
سننِ ترمذی (5/ 393) (3383).
نزهة المتقين شرح رياض الصالحين.
لمصطفى الخِن وغيره (2/ 984).
زاد المعاد في هدي خير العباد.
ابن قيم الجوزية (1/ 36).