Skip to content

اپنی صفیں درست کر لیا کرو۔ اس لیے کہ صفوں کی درستگی نماز کو کامل بنانے والی چیزوں میں سے ایک ہے۔"

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

اپنی صفیں درست کر لیا کرو۔ اس لیے کہ صفوں کی درستگی نماز کو کامل بنانے والی چیزوں میں سے ایک ہے۔"

«سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصَّفِّ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ».

متفق علیہ
حديث صحيح
شرح

یہاں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم مصلیوں کو اس بات کا حکم دے رہے ہيں کہ صفیں برابر کر لیا کریں۔ کوئی کسی سے آگے رہے، نہ پیچھے۔ صفوں کو برابر کرنا نماز کو کامل بنانے والی چيزوں میں سے ہے اور ان کا ٹیڑھى رہ جانا نماز میں نقص اور خلل کا باعث ہے۔

حدیث کے بعض فوائد

انسان کو ان تمام چیزوں پر توجہ دینی چاہیے، جو نماز کو کامل بنائيں اور اسے نقص سے دور رکھیں۔

یہاں تعلیم کے سلسلے میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی حکمت جلوہ گر ہوتی ہے کہ آپ نے حکم کے ساتھ اس کی علت بھی بیان کر دی، تاکہ تشریع کی حکمت واضح ہو جائے اور انسان کے اندر بجا آوری کا جذبہ بیدار ہو۔

حوالہ جات
مزید (8)

صحیح بخاری (1/ 145) (723).

صحیح مسلم (1/ 324) (433).

تيسير العلام شرح عمدة الأحكام.

للبسام (ص127).

تنبيه الأفهام شرح عمدة الأحكام.

لابن عثيمين (1/ 161).

الإفهام في شرح عمدة الأحكام.

لابن باز (ص173).